ڈھاکہ: ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ایشیاء کپ کے سلسلہ میں کھیلے گئے آخری پول میچ میں ہندوستان کی ٹیم نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ چند ہفتے قبل ہی انگلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ میں ہندوستان کے ہاتھوں سات اور چھ گولزکے بڑے فرق سے شکست کھانے والی پاکستا ن کی ٹیم حالانکہ اس میچ میں ہندوستان کے خلاف انتہائی پریشر کے باوجود کچھ بہتر کھیل پیش کرتی ہوئی نظر آئی لیکن وہ جیت کے لئے کافی نہ تھا۔
Published: 16 Oct 2017, 8:21 AM IST
کھیل کے پہلے ہاف کے دونوں کو اٹرمیں دونوں ٹیم کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا، پاکستان نے پہلے ہاف میں کم از کم دو مواقع مس کئے ۔ تاہم کھیل کے 17 ویں منٹ میں ہندوستان کی جانب سے آکاش دیپ کے پاس پر چینگلنگ سانا نے فیلڈ گول اسکور کرتے ہوئے، ہندوستان کی ٹیم کو پاکستان پر 1-0سے بر تری دلا دی جو ہاف ٹائم تک بر قرار رہی۔
Published: 16 Oct 2017, 8:21 AM IST
کھیل کے دوسرے ہاف کے تیسرے کواٹر میں ہندوستان کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اٹیکینگ حکمت عملی اپناتے ہوئے پاکستان کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دئیے اور تیسرے کو اٹر میں اس کی جانب سے کھیل کے 44 ویں منٹ میں رمن دیپ سنگھ نے فیلڈ گول کر کے ہندوستان کو پاکستان کے خلاف بر تری 2-0 تک پہنچا دی جبکہ تیسرے ہاف کے 45 ویں منٹ میں ہرمن پریت نے پنلٹی کارنر پر گول اسکور کرتے ہوئے بھارت کی برتری 3-0 تک پہنچا دی۔
Published: 16 Oct 2017, 8:21 AM IST
میچ کے دوران واحد گول پاکستان کی جانب سے علی شان نے کھیل کے 49 ویں منٹ میں کیا۔ اس اہم میچ میں پاکستان کو چار پنلٹی کارنرز ملے تاہم پاکستان کی ٹیم ان میں سے کسی بھی پنلٹی کارنر پر گول نہ کر سکی۔ یوں ہندوستان نے پاکستان کو اس مقابلے میں 3-1سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔
Published: 16 Oct 2017, 8:21 AM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Oct 2017, 8:21 AM IST