ہاکی

مردوں کے بعد ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم بنی ایشیا کپ چیمپئن، ملا عالمی کپ ٹکٹ

کاکامیگھارا: کپتان رانی کے سڈن دیتھ میں فیصلہ کن گول کی بدولت ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے آج یہاں چین کو۔۔۔۔۔

یو این آئی
یو این آئی 

کاکامیگھارا: کپتان رانی کے سڈن دیتھ میں فیصلہ کن گول کی بدولت ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے آج یہاں چین کو شوٹ آؤٹ میں چار گول کے مقابلے پانچ گول سے شکست دے کر نہ صرف ایشیا کی باقی ٹورنامنٹ میں چیمپئن کے خطاب جیت لیا بلکہ سال 2018 میں منعقد ہونے والے عالمی کپ کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔ہندوستان اور چین کے درمیان کھیلے گئے عالمی مقابلے میں زبردست کھیل دیکھنے کو ملا جہاں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابری برتی۔

بعد ازاں فیصلے کے لیے شوٹ آؤٹ میں ہندوستان میں چار پانچ سے کامیابی حاصل کرلی۔ شوٹ آؤٹ میں چار چار سے مقابلے کے بعد رانی نے شڈن دیتھ میں ہندوستان کو خطابی جیت دلائی۔ہندوستان نے تیرہ سال کے وقفے کے بعد ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ہندوستان نے اس سے قبل سال 2004 میں دہلی میں منعقد ٹورنامنٹ میں جاپان کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ ہندوستان اس ٹورنامنٹ میں سال 1999 اور 2009 میں رنر اپ بھی رہا تھا۔ ہندوستان نے خاتون ہاکی ٹیم سے قبل مردوں کی ٹیم نی بھی ایشیا کپ کا خطاب جیتا تھا۔ اب خاتون اور مرد دونوں زمروں کے خطاب ہندوستان نے جیت لیے ہیں۔

ہندوستان ہاکی نے 14 سال کے وقفے کے بعد یہ موقع آیا ہے جب مردو خاتون زمرے کے ایشیا کا خطاب ہندوستان کے جھولی میں آیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے 2003 میں دونوں زمروں کا خطاب اپنے نام کیے تھے۔ہندوستان نے گروپ مرحلے میں بھی چین کو ایک گول کے مقابلے چار گول سے شکست دی تھی جب کہ فائنل مقابلے میں بھی چین کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ہندوستان نے اس جیت کے ساتھ چین سے سال 2009 کے فائنل میں ملی شکست کا بدلہ بھی چکا لیا ہے۔ہندوستان نے میچ کے25 ویں منٹ میں نوجوت کور کے میدانی گول سے برتری حاصل کرلی تھی لیکن چین نے 47 ویں منٹ میں تیان تیان لیوا کے پنالٹی کارنر پر کئے گئے گول سے برابری حاصل کرلی۔ میچ میں فیصلے کے لئے پنالٹی شوٹ کا فیصلہ کیاگیا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دونوں ہی ٹیموں نے چار چار بار نشانے درست لگائے۔ ہندوستان کے لیے کپتان رانی، مونیکا، ناؤجوٹ کور اور لینیما مینس نے گول کیے جب کہ نونیت کور اپنا موقع گنواں بیٹھیں۔ چین کے لیے لیوک لیانگ، ون یو جھو، ناوانگ اور ای چین نے گول کیے لیکن کپتان کیوزیاکیوئی گول کرنے میں ناکام رہی۔ا س کے بعد سڈن دیتھ کپتان رانی نے موقع کا فائدہ اٹھایا جب کہ لیولیانگ گول کرنے میں ناکام رہی۔ہندوستان خاتون ٹیم نے اس طرح مرد ٹیم کی کامیابی کو دہرادیا جس نے حال ہی میں بنگلہ دیش میں ملیشیا کو ایک گول کے مقابلے دو گول سے ہراکر ایشیا کپ کا خطاب جیتا تھا۔
ہندوستانی خاتون ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں غیر مفتوح رہی اس نے پورے مرحلے میں سنگا پور کو دو صفر ، چین کو چار ایک، ملیشیا کو دو صفر، کوارٹر فائنل قزاخستان کوسات ایک اور سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن چاپان کو چار دو سے ہرایا تھا۔ پورے ٹورنامنٹ میں خاتون ٹیم نے مجموعی طور پر 28 گول کیے۔اس سے قبل جنوبی کوریا نے میزبان جاپان کو ایک صفر سے ہرا کرتیسرا مقام حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں جاپان کو چوتھا، ملیشیا کو پانچواں ، تھائی لینڈ کو چھٹا، قزاخستان کو ساتوا ں اور سنگا پور کو آٹھواں مقام حاصل ہوا۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined