صحت

عجیب و غریب: لڑکی کے پیٹ سے ایک کلو گرام بال برآمد!

سعودی عرب میں معدے کی سرجری کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، پیٹ میں تکلیف کے بعد سرجری کی گئی تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ لڑکی کے معدے میں ایک کلو گرام سے زیادہ بال جمع ہو چکے تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب میں معدے کی سرجری کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک لڑکی کے پیٹ میں تکلیف کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کے معدے کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ لڑکی کے معدے میں ایک کلو گرام سے زیادہ بال جمع ہوچکے تھے۔

Published: undefined

مکہ المکرمہ کے کنگ فیصل اسپتال میں جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ میں میڈیکل ٹیم نے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا 18 سالہ لڑکی کا آپریشن کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال میں ایک لڑکی کو لایا گیا جس کے پیٹ میں تکلیف تھی۔ ضروری تجزیے اور ایکسرے کرانے اور اینڈواسکوپ کے ذریعے معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ پیٹ کے اندر ایک کلو گرام سے زیادہ بال ایک گانٹھ کی شکل میں جمع ہیں اور انہوں ‌نے معدے میں ایک دیوار بنا دی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹروں نے لڑکی کے پیٹ کی فوری سرجری کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کو بتایا گیا کہ لڑکی طویل عرصے سے بال نگلتی رہی ہے اور یہ بال اس کے معدے میں ایک جگہ جمع ہوتے رہے ہیں۔ اسپتال میں سرجن کنسلٹنٹ لیڈی ڈاکٹر العنود ششہ نے بتایا کہ اس طرح کے واقعات ایسی نوعمر لڑکیوں میں ہوتے ہیں جو کسی نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined