صحت

’ان داتا‘ کسان کے بعد اب ’بھگوان‘ ڈاکٹر سڑکوں پر، پرینکا کی ڈاکٹروں کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل

ڈاکٹر نیٹ پی جی کونسلنگ 2021 کو جلد از جلد کرانے کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں اور گزشتہ 11 دنوں سے ہڑتال پر ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی BHOODEV BHATT

ایک سال تک ملک کے ’ان داتا‘ کہلائے جانے والے کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرتے رہے اور آخر کار ایک سال بعد ان کے کچھ مطالبات مان لئے جس کے بعد وہ اپنے اپنے گھر واپس ہو گئے اور اب کورونا وبا کے دوران ’بھگوان‘ کہلائے جانے والے ڈاکٹر سڑکوں پر ہیں کیونکہ حکومت ان کے مطالبات نہیں مان رہی۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے احتجاج کر رہے ڈاکٹروں کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی تنقید کی ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ کورونا کے دوران ان نوجوان ڈاکٹروں نے اپنوں سے دور رہ کر پورے ملک کے شہریوں کا ساتھ دیا۔ اب وقت ہے کہ پورا ملک ان ڈاکٹروں کے ساتھ کھڑا ہو کر ان پر پولیس کے ذریعہ طاقت کا استعمال کرنے والے اور ان کے مطالبات کو نظر انداز کرنے والے نریندر مودی جی کو نیند سے جگائے۔ ڈاکٹروں کو جھوٹا پی آر (پبلک ریلیشن) نہیں چاہئے، عزت اور حق چاہئے۔‘‘

Published: undefined

کل ملک کی راجدھانی دہلی میں مولانا آزاد میڈیکل کالج کے قریب مختلف سرکاری اسپتالوں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے نیٹ پی جی کونسلنگ جلد کرانے کو لے کر احتجاج کیا اور سپریم کورٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے روک دیا۔

Published: undefined

واضح رہے یہ ڈاکٹر نیٹ پی جی کونسلنگ 2021 کو جلد از جلد کرانے کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں، اس لئے انہوں نے مولانا آزاد میڈیکل کالج سے سپریم کورٹ تک پیدل مارچ کرنے کی کوشش کی اور پولیس نے انہیں سپریم کورٹ جانے سے روک دیا ۔

Published: undefined

آپ کو بتا دیں کی نیٹ پی جی کونسلنگ 2021 پہلے 25 اکتوبر 2021 سے شروع ہونے والی تھی، تاہم سپریم کورٹ نے ای ڈبلیو ایس کوٹہ کی درستگی کو لے کر اس پر روک لگا دی تھی۔ وہیں میڈیکل کونسلنگ کمیٹی نے 18 دسمبر 2021 کو اپنی آفیشل ویب سائٹ mcc.nic.in پر کونسلنگ سے متعلق ایک نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس کے مطابق کونسلنگ 4 راؤنڈ میں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے اس نئی کونسلنگ پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔

Published: undefined

اس فیصلے کا اطلاق 50 فیصد پوسٹ گریجویٹ نشستوں اور 15 فیصد گریجویٹ نشستوں پر ہوگا۔ یہ نشستیں مرکزی پول کے تحت آتی ہیں۔ میڈیکل کونسلنگ کمیٹی کے مطابق نیٹ کونسلنگ 2021 چار راؤنڈ میں منعقد کی جائے گی۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق صفدر جنگ اسپتال سے لے کر دہلی کے تمام بڑے اسپتالوں کے ڈاکٹر اس مارچ میں شامل تھے۔ غور طلب ہے کہ نیٹ پی جی کاؤنسلنگ 2021 کو لے کر ریزیڈنٹ ڈاکٹرز گزشتہ 11 دنوں سے ہڑتال پر ہیں۔ اس کے علاوہ کونسلنگ شیڈول میں مسلسل ہو رہی تاخیر کی وجہ سے ریزیڈنٹ ڈاکٹر جلد سے جلد کاؤنسلنگ شیڈول کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined