صحت

مشروم میں کووڈ سے لڑنے کی صلاحیت

مشروم اور اس کے عناصر میں کووڈ سے لڑنے کی صلاحیت ہے، یہ عناصر قدرتی اینٹی انفیکشن، اینٹی وائرل، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی کوایگولیشن ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آسانی سے حاصل ہونے والے خوردنی مشروم کووڈ-19 اور دیگر انفلوئنزا انفیکشن سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت نے کہا کہ مشروم اور اس کے عناصر میں کووڈ سے لڑنے کی صلاحیت ہے۔ یہ عناصر قدرتی اینٹی انفیکشن، اینٹی وائرل، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی کوایگولیشن ہیں۔

Published: undefined

وزارت کے مطابق کووڈ-19 وبائی مرض نے بایو ایکٹیو اجزاء پر توجہ مرکوز کی جو مدافعتی نظام کو فروغ دیتے ہیں۔ نتیجتاً، دنیا بھر میں سائنسدانوں نے بائیو ایکٹیو مرکبات پر گہرا مطالعہ دوبارہ شروع کیا جوایس اے آر ایس-سی او وی-2 کے خلاف حفاظت کے لیے مدافعتی نظام کو بڑھا سکتے ہیں اور اس وائرس کی تیز رفتار منتقلی کو محدود کر سکتے ہیں۔ نتیجتاً، جڑی بوٹیوں کے ذرائع اور خوردنی مشروم کے بایو ایکٹیو مرکبات نے اپنی آسان دستیابی، اعلیٰ اینٹی آکسیڈینٹ سرگرمی، غذائیت کی قیمت، اور کم ضمنی اثرات کی وجہ سے تجارتی دلچسپی حاصل کی۔

Published: undefined

مشروم کھانے کا ایک مقبول ذریعہ ہیں اور شمال مشرقی ہندوستان خوردنی مشروم کے متنوع اقسام کا گھر ہے۔ مشروم کی اس بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے (ڈی ایس ٹی)کے ایک خود مختار ادارے آئی اے ایس ایس ٹی ، کے محققین کوکووڈ-19 اور دیگر وائرل انفیکشن کے خلاف پیچیدگیوں کو کم کرنے کے لیے مشروم اورخوردنی مشروم اور قدرتی مرکبات کی اہمیت کا تنقیدی تجزیہ کرنے پر مجبور کیا۔

Published: undefined

آئی اے ایس ایس ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر آشیش کے مکھرجی کی سربراہی میں تحقیقی گروپ جس میں ڈاکٹر اپروپ پاترا، ڈاکٹر ایم آر خان، ڈاکٹر ساگر آر بارگے، اور آئی اے ایس ایس ٹی، گوہاٹی کےجناب پران بروا نے کووڈ-19 کے خلاف قدرتی اینٹی انفیکٹو، اینٹی وائرل، اینٹی انفلامیٹری، اور اینٹی تھرومبوٹک مصنوعات کی صلاحیت سے موجودہ علاج کا تجزیہ کیا جو آسانی سے حاصل کیے جانے والے مشروم اور ان کے بائیو ایکٹیو مالیکیولز کی ایک وسیع رینج سے حاصل کی گئی ہیں۔

Published: undefined

تجزیاتی مضمون میں سائنسدانوں نے ایس اے آر ایس-سی او وی-2 انفیکشن کے اثرات کو روکنے میں13 مختلف مشروم سے ماخوذ بائیو ایکٹیو مرکبات کے کردار اور طریقہ کار اور اس کے انفیکشن سے وابستہ پیتھوفیسولوجی، جیسے پھیپھڑوں کا انفیکشن، سوزش، سائٹوکائن طوفان، اور تھرومبوٹک اور قلبی امراض کا جائزہ لیا ہے۔ ان کے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ مشروم میں بائیو ایکٹیو پولی سیکرائڈز اور مرکبات ہوتے ہیں جن میں امیونو موڈیولٹنگ، اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور دیگر دواؤں کی خصوصیات ہوتی ہیں۔اس میں یہ بھی کہا کہ مشروم پر مبنی دوائیوں کا انسانی آزمائشوں میں تجربہ کیا جا رہا ہے، جس کے ایس اے آر ایس-سی او وی-2کے خلاف امید افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

Published: undefined

وائرل انفیکشن کے خلاف خوردنی مشروم کے استعمال کے اہم فوائد یہ ہیں- انہیں بغیر کسی ضمنی اثرات کے ایک غذائی سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ قوت مدافعت بڑھانے والے کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

جرنل آف فنگی میں شائع ہونے والے اس مطالعے میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ گہرائی سے پری کلینیکل اور کلینیکل اسٹڈیز کے ذریعے مشروم سے ماخوذ بائیو ایکٹیو مرکبات کے کردار کو بہتر طور پر سمجھنے کے بہت بڑے مواقع موجود ہیں۔ اس سلسلے میں محقق، ماہرین صحت اور پالیسی سازوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined