صحت

کورونا وائرس: تلنگانہ میں مریضوں کو ’وائی فائی‘ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے مریضوں کو اسپتال میں دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ کسی بھی شخص کو اس وارڈ میں جانے کی اجازت نہ دی جائے جہاں کرونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے گاندھی اسپتال جہاں کرونا وائرس کی مشتبہ علامات کے ساتھ کئی افراد زیر علاج ہیں کے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ الگ تھلگ وارڈ میں وائی فائی کی سہولت فراہم کریں۔ ان مشتبہ مریضوں کو الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے ان پر نظر رکھی جارہی ہے اور ان کا مناسب علاج کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے اسپتال میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی عیادت کی، بعد ازاں وزیر موصوف نے اسپتال کے انتظامیہ سے کہا کہ چونکہ بعض مریض جن کا علاج اس وارڈ میں کیا جا رہا ہے، اعلی عہدیدار ہیں، اسی لئے ان کو وائی فائی کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں سے اس وائرس کے تعلق سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے حکومت 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

عوام میں خوف کی اصل وجہ چین کی وائرل ویڈیوز ہیں۔ عوام نے یہ سوچنا شروع کردیا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجہ میں فوری طور پر موت ہو جاتی ہے، اسی لئے عوام میں بھروسہ پیدا کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ یہ سمجھنا شروع کردیں کہ اس انفکشن کا علاج ممکن نہیں ہے تو کسی بھی قسم کا اقدام کام نہیں کرے گا۔ اسی لئے ہم روازنہ کی بنیاد پر تفصیلات کو عام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کے دلوں سے اس کا خوف نکالا جاسکے۔

Published: undefined

راجندر نے کہا کہ انہوں نے 24 سالہ سافٹ ویر انجینئر کی بھی عیادت کی ہے جو اس وائرس سے مثبت پایا گیا۔ انہوں نے اس مریض کو تمام طرح کی طبی سہولیات اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔ وزیرموصوف کو ماسک پہن کر اسپتال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈس میں مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی، بعد ازاں وزیر موصوف نے جونیر ڈاکٹرس سے بھی ملاقات کی اور ان سے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مریضوں کو اسپتال میں دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ کسی بھی شخص کو اس وارڈ میں جانے کی اجازت نہ دی جائے جہاں کرونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل