صحت

ڈارک چاکلیٹ نہ صرف لذیذ ہوتی ہے بلکہ صحت کا خزانہ بھی ہوتی ہے

کھانا کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کا احساس ہوتا ہے؟ اگر مٹھائی یا میٹھی چیزوں کے بجائے ڈارک چاکلیٹ کا چھوٹا ٹکڑا لیتے  ہیں تو لوگ اس سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہمیشہ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کھانا کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کو شدت سے محسوس کرتے ہیں اور مٹھائی کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے بازاری مٹھائی یا چینی سے بنی چیزیں کھاتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مٹھائیوں کی خواہش کو دور کرنے کے لیے اگر ڈارک چاکلیٹ کا ایک چھوٹا ٹکڑا کھایا جائے تو اس سے نہ صرف مٹھائی کی خواہش کم ہوتی ہے بلکہ اس کے صحت کے لیے بہت سے فوائد بھی ہیں۔

Published: undefined

کھانے کے بعد ڈارک چاکلیٹ کا ایک چھوٹا ٹکڑا کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے۔ یہ انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں موجود کوکو پولی فینول بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ فلیوونائڈز ڈارک چاکلیٹ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس ہیں، جو دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں، خراب کولیسٹرول کو کم کرنے اور اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

Published: undefined

ڈارک چاکلیٹ کھانے سے ذہنی تناؤ دور ہوتا ہے۔ اس میں سیروٹونن اور اینڈورفنز جیسے کیمیکلس ہوتے ہیں جو تناؤ اور پریشانی کو کم کرتے ہیں۔ اس میں میگنیشیم بھی ہوتا ہے جو نیند کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ میں اچھے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو کہ نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ کا ایک چھوٹا ٹکڑا کھانے سے تیزابیت اور بدہضمی کے مسائل بھی دور ہوتے ہیں۔

Published: undefined

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ مٹھائی کے بجائے ڈارک چاکلیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور اسے کھانے سے بھوک بھی کنٹرول ہوتی ہے۔ کھانے کے بعد مٹھائیوں کی خواہش کو کم کرنے کے لیے آپ ڈارک چاکلیٹ کو صحت بخش آپشن کے طور پر کھا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined