صحت

ملک میں کورونا نے ایک بارپھر پکڑی رفتار، فعال معاملات 18684 ہوئے

دہلی میں انفیکشن کے 1607 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اس دوران یہاں 359 ایکٹو کیسز بڑھنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 5609 ہوگئی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

ملک میں کورونا وائرس سے نئے معاملات کے مقابلے میں اس سے نجات پانے والوں کی تعداد کم رہنے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 883 فعال کیسز بڑھ کر 18684 ہو گئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں انفیکشن کے 3688 نئے معاملے سامنے آئے، جبکہ 2755 مریضوں نے وبا کو شکست دی۔

Published: undefined

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ 188 کروڑ 89 لاکھ 90 ہزار 935 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3,688 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2755 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 33 ہزار 337 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 96 ہزار 640 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس دوران ملک میں کووڈسے 50 مریضوں کی موت ہوئی، جس کے بعد اس مہلک وائرس کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 523803 ہو گئی۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کی تیز رفتاری سے خوف و ہراس پھیلنے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، یہاں اس انفیکشن کے 1607 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس دوران یہاں 359 ایکٹو کیسز بڑھنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 5609 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 1246 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کااعدادوشمار 1849772 پر پہنچ گیا، جب کہ دو مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26174 ہوگئی۔

Published: undefined

ہریانہ میں ایکٹیو کیسز میں 200 کا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں اس وقت 2438 ایکٹیو کیسز ہیں۔ اس دوران 424 افراد کے صحت یاب ہونے سے وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 978961 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کووڈ-19 سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی، جس سے اموات کا اعدادوشمار 10619 پر مستحکم ہے۔

Published: undefined

کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں 92 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 2862 ہو گئی ہے۔ اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 275 بڑھ کر 6469204 ہو گئی، جب کہ ہلاک والوں کی تعدادمیں 45 کا اضافہ ہونے سے یہ اعدادوشمار 69011 پر پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز