صحت

’سیل فون یا کمپیوٹر کا گھنٹوں تک مسلسل استعمال آنکھوں کے لئے ضرر رساں‘

ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ سیل فون یا کمپیوٹر کا کئی گھنٹوں تک مسلسل استعمال آنکھوں کے لئے ضرر رساں ثابت ہو سکتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: ماہرین امرض چشم کا کہنا ہے کہ سیل فون یا کمپیوٹر کا کئی گھنٹوں تک مسلسل استعمال آنکھوں کے لئے ضرر رساں ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر غزال پوشپ نے یو این آئی کو بتایا کہ سیل فون یا کمپیوٹر کے کئی گھنٹوں تک مسلسل استعمال سے آنکھوں میں انفیکشن ہوسکتا ہے اور آنکھیں خشک ہوسکتی ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر غزال نے کہا ’'اگرچہ سیل فون، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی سکرین کے سامنے گزارنے کے لئے کوئی مقررہ اوقات نہیں ہے لیکن ان چیزوں کا طویل وقت تک مسلسل استعمال آنکھوں کی خشکی اور انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔‘‘ موصوف ڈاکٹر نے کہا کہ ان گیجٹس کا استعمال کرنے کے لئے ایک قاعدہ ہے لیکن اس پر شاید ہی کوئی عمل کرتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ آنکھوں کے تحفظ کے لئے ان چیزوں کے استعمال کے دوران بیچ میں وقفہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر شروع کئے جانے والے آن لائن کلاسز کی مدت کو دھیان میں رکھا جانا چاہئے۔ ڈاکٹر پوشپ نے کہا کہ آن لائن کلاس عام طور پر 45 منٹوں پر ہونا چاہئے اور دو کلاسوں کے بعد پندرہ سے بیس منٹوں کا وقفہ ہونا چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سیل فون، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین کے سامنے بیٹھنے کے دوران آنکھوں کے پٹھوں کا آرام لازمی ہے۔موصوفہ نے کہا کہ سونے سے چند منٹ قبل موبائل فون کا استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس سے نیند میں خلل واقع ہوتی ہے اور آنکھوں میں بھی انفیکشن ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے سے احتراز کیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ