صحت

کورونا وائرس کرنسی نوٹ کو چُھونے سے منتقل ہو سکتا ہے یا نہیں؟

ماہرین کے مطابق ایسے میں ’اینٹی بائیوٹکس‘ کے استعمال سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ کورونا سے حفاظت کا اچھا طریقہ یہ ہے کہ کرنسی نوٹوں کو چُھونے کے بعد ہاتھوں کو دھو لیا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاغذ کے کسی بھی کرنسی نوٹ کو چُھونے کے فوراً بعد اپنے ہاتھوں کو دھو لیں۔ اس لیے کہ کورونا وائرس ان نوٹوں کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہو سکتا ہے۔ ادارے نے تجویز پیش کی ہے کہ مالی معاملات کے لیے مختلف طریقوں کا استعمال کیا جائے کیوں کہ کورونا کا وائرس کئی روز تک کاغذی کرنسی نوٹ کی سطح پر باقی رہ سکتا ہے۔

Published: 04 Mar 2020, 9:11 PM IST

گزشتہ ماہ چین اور جنوبی کوریا میں بینکوں نے استعمال شدہ کرنسی نوٹوں کی تطہیر اور ان کو علیحدہ رکھنے کا کام انجام دیا۔ چین کے مرکزی بینک کا جائزہ لینے والوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی بینک کرنسی نوٹوں کی تطہیر اور انہیں جراثیم سے پاک کرنے کے لیے الٹرا وائلیٹ شعاؤں یا بلند درجہ حرارت کا استعمال کر رہا ہے۔ اس کے بعد دوبارہ سے زیر گردش لانے سے قبل ان نوٹوں کو 14 روز تک الگ تھلگ رکھا جاتا ہے۔

Published: 04 Mar 2020, 9:11 PM IST

چین کے مرکزی بینک کے اقدامات ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب کہ چینی شہریوں کی اکثریت کئی برسوں سے مالی معاملات اور ادائیگیوں کے لیے اپنے اسمارٹ فونز کا استعمال کر رہی ہے۔ چین کے مرکزی بینک نے ہوبی صوبے میں 4 ارب یو آن (5.3 کروڑ یورو) مالیت کے جراثیم سے پاک کرنسی نوٹ پیش کیے ہیں۔ واضح رہے کہ ہوبی صوبہ چین میں کورونا وائرس کا مرکزی گڑھ ہے۔

Published: 04 Mar 2020, 9:11 PM IST

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے گزشتہ روز برطانوی اخبار " ڈیلی ٹیلی گراف" سے گفتگو میں کہا کہ مالی رقوم بار بار ہمارے ہاتھوں کے بیچ منتقل ہوتی ہیں اور یہ تمام نوعیت کے جراثیم اور وائرس کی حامل ہو سکتی ہیں۔ لہذا لوگوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نوٹوں کو چھونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھو لیں تا کہ متعدی وبا کی منتقلی کے خطرے پر روک لگائی جا سکے۔

Published: 04 Mar 2020, 9:11 PM IST

دوسری جانب صارفین کے تحفظ سے متعلق روسی وفاقی اتھارٹی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرنسی نوٹ وبائی متعدی امراض کی منتقلی کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ ان امراض میں انفلوئنزا شامل ہے جیسا کہ اس کا وائرس دو ہفتوں تک کرنسی نوٹ پر باقی رہنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ مذکورہ ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ ایسے میں "اینٹی بائیوٹکس" کے استعمال سے مکمل اجتناب برتنا چاہیے کیوں کہ یہ وائرل متعدد مرض کا مقابلہ کرنے میں فائدہ مند نہیں۔ کورونا سے حفاظت کا اچھا طریقہ یہ ہے کہ کرنسی نوٹوں کو چُھونے کے بعد ہاتھوں کو دھو لیا جائے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: 04 Mar 2020, 9:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Mar 2020, 9:11 PM IST