صحت

اتر پردیش میں ڈاکٹر مریضوں کو ان کی زبان میں سمجھایئں: برجیش پھاٹک کی ہدایت

نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت برجیش پاٹھک نے ڈاکٹروں کو لکھے خط میں کہا  ہے کہ بیماری اور علاج کے بارے میں معلومات مریضوں کو ان کی زبان میں آسانی سے سمجھائی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اتر پردیش کے وزیر صحت برجیش پاٹھک نے ریاست  کے  ڈاکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مریضوں سے ان کی زبان میں بات کریں۔ انہوں نے یہ خط پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش کے موقع پر لکھا ہے۔ ڈاکٹروں کو لکھے کھلے خط میں برجیش پاٹھک نے کہا کہ بیماری اور علاج کے بارے میں معلومات مریضوں کو ان کی زبان میں آسانی سے سمجھائی جانی چاہیے۔

خط میں وزیر صحت نے ڈاکٹروں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ مریضوں سے ان کی زبان میں بات کریں جبکہ نسخوں پر دوائیوں کے نام ہندی میں لکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو ڈاکٹر کی ہدایات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ہندی میں پہلے سے کام کرنے والوں کا احترام کرنے پر بھی زور دیا۔

وزیر صحت برجیش پاٹھک نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اتر پردیش میں بڑی تعداد میں لوگ ہندی کے علاوہ اودھی اور بھوجپوری جیسی زبانیں جانتے ہیں۔ ڈاکٹر اپنی سہولت کے مطابق مریضوں سے بات بھی کر سکتے ہیں۔ یہ نقطہ نظر ڈاکٹر اور مریض کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنائے گا، مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گا۔

وزیر صحت برجیش پاٹھک نے اپنے خط میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرون ملک ہندی اور ہندوستانی زبانوں کے استعمال کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہندوستانی زبانوں کے احترام میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح میڈیکل کے شعبے کو بھی مریضوں کی زبانوں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ فی الحال، وزیر صحت برجیش پاٹھک کے ڈاکٹروں کو لکھے گئے خط نے ڈاکٹروں میں بحث چھیڑ دی ہے۔ ویسے تو ڈاکٹر مریضوں سے ان کی زبان میں ہی گفتگو کرتے ہیں لیکن ہندی میں ادویات کے نام لکھے جانے پر  بحث ہو رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔