
کل رات تک کی خبروں کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے فعال نئے کیس سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
Published: undefined
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.00 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے سات فعال کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 3559 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے اور اس دوران کورونا انفیکشن سے 126 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44141854 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے اموات کی تعداد 530674 پر مستحکم ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے چار فعال کیسوں میں اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 33 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1980535 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 26519 ہے۔
Published: undefined
کیرالہ میں 13 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 1437 پر آ گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر6754664 اور ہلاکتوں کی 71536 ہے۔
Published: undefined
کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 20 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,320 ہوگئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4030055 اور مرنے والوں کی 40307 پر برقرارہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز تین کم ہو کر 152 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 14 افراد کی صحت یابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 7987776 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 148411 پر مستحکم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
سنسد ٹی وی اسکرین شاٹ