صحت

ایران میں کورونا وائرس کے 25 نئے معاملے، نائب صدر بھی زد میں

ایران میں جمعہ کی صبح تک کورونا وائرس سے متاثر 270 مریضوں میں سے 26 کی موت ہو گئی جبکہ خواتین اور خاندانی امور کی نائب صدر بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تہران: ایران میں جمعہ کی صبح تک کورونا وائرس سے متاثر 270 مریضوں میں سے 26 کی موت ہو گئی جبکہ ایک نائب صدر بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئی ہیں۔ ملک میں پہلی بار نماز جمعہ کے اجتماعات کو منسوخ کرنا پڑا۔ حکومت سے ملنے والے اشارون کے مطابق آئندہ دنوں میں ایک سے زیادہ مذہبی مقامات کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے 12 نائب صدور میں سے ایک کو 27 فروری کی شب کورونا وائرس نے اپنی زد میں لیا۔ خواتین اور خاندانی امور کی نائب صدر معصومہ ابتکار (59) کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ انہیں وضع کردہ عالمی معیارات کے مطابق علاج کے لیےقرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

Published: undefined

کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے بظاہر ایران چوتھے نمبر پر ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں لوگوں پر بڑی تیزی سے یہ وائرس حملہ آور ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد آج بڑھ کر بڑھ کر 83 ہزار 389 ہوگئی ہے جس میں مسلسل اضافے کا اندیشہ بدستور برقرار ہے۔

Published: undefined

ابھی پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی دنیا بھر میں مزید ایک ہزار لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ایران میں 25 نئے کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔ چین میں اس دوران سات لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ حکومت نے حفظ ما تقدم کے تحت قدم اٹھاتے ہوئے تعلیمی اداروں سمیت ثقافتی اداروں کو بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined