فٹبال

عالمی کپ فٹبال2022 : فائنل دیکھنے کیلئے فیفا کو 30 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں

انگلینڈ اور امریکہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس کی مانگ بھی بڑھ گئی جسے 20 لاکھ لوگ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

فٹبال کا عالمی میلہ فیفا ورلڈکپ 2022 رواں سال قطر میں ہوگا، جس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین کی بڑی تعداد قطر آنا چاہتی ہے۔ فیفا کو 18 دسمبر کو کھیلے جانے والے اس فائنل کے لیے اب تک 30 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

Published: undefined

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کے میچز دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ 18 دسمبر کو ہونے والے مقابلے کے لیے 30 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔

Published: undefined

اسی طرح گروپ اسٹیج کے میچز کے لیے بھی فیفا کو بڑی تعداد میں ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ایونٹ میں 26 نومبر کو ارجنٹینا اور میکسیکو کا میچ لوزائل میں کھیلا جائے گا، جس میں 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، لیکن اس میچ کو اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے 25 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

Published: undefined

اسی طرح انگلینڈ اور امریکہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس کی مانگ بھی بڑھ گئی جسے 20 لاکھ لوگ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Published: undefined

فیفا کے مطابق ٹکٹس قرعہ اندازی کے ذریعہ دیئے جائیں گے۔خیال رہے فیفا ورلڈکپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined