
سلیم قادر، تصویر ’ایکس‘ @Palestine_fa
ایک طرف ’فیفا ورلڈ کپ 2026‘ کا بخار فٹ بال شائقین پر زور و شور سے حاوی ہے، اور دوسری طرف ایک فٹ بالر کا قتل کیے جانے کی خبر نے غم و اندوہ کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 32 سالہ فلسطینی فٹبالر سلیم قادر الاشقر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ان کی موت اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کی فائرنگ سے ہوئی۔ ان کی شادی صرف 5 ماہ قبل ہوئی تھی اور ان کی اہلیہ حاملہ تھیں۔
Published: undefined
فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے سلیم قادر الاشقر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ وہ خان یونس سروسز کلب کے گول کیپر تھے۔ سلیم قادر کی موت سے متعلق خبر سامنے آتے ہی لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پی ایف اے کے مطابق سلیم الاشقر اپنی 7 بہنوں کے واحد بھائی تھے۔ ان کی موت سے نہ صرف ان کی اہلیہ بلکہ ان کی بہنیں بھی شدید صدمہ میں ہیں۔ وہ اپنے پہلے بچے کی شکل دیکھنے سے پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو گئے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ فلسطین میں جاری تنازعہ کے اثرات ملک کے کھیلوں کے شعبہ پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک فلسطین میں 1009 کھلاڑی اور دیگر اسپورٹس سے وابستہ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ان میں 567 فٹ بال سے وابستہ کھلاڑی، کوچ اور ریفری شامل تھے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جاری تنازعہ نے فلسطین کے کھیلوں کو کس قدر متاثر کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ فلسطین کی قومی ٹیم اس وقت جاری ’فیفا عالمی کپ 2026‘ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ ایشیائی کوالیفائر میں جگہ نہ بنا پانے کے باعث ٹیم ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکی۔ اس بار کے فٹبال عالمی کپ میں 48 ٹیمیں شریک ہیں اور مجموعی طور پر 104 میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی فٹبال عالمی کپ میں 32 سے زیادہ ٹیمیں میدان میں اتری ہیں۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی 3 ممالک میکسیکو، امریکہ اور کناڈا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ یہ بھی پہلی بار ہے جب فیفا عالمی کپ 3 ممالک کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل 2022 کا فیفا عالمی کپ قطر میں کھیلا گیا تھا۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined