فٹبال

فیفا عالمی کپ میں ہالینڈ نے سینیگال کو دو گولوں سے شکست دی

افریقی چیمپئن سینیگال کی ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا اور ہالینڈ کے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے وہ کئی گولوں سے محروم رہ گئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

فیفا عالمی کپ  کے ایک انتہائی دلچسپ مقابلے میں ہالینڈ کی ٹیم نے سینیگال کی افریقی ٹیم کو صفر کے مقابلہ دو گول سے شکست دے کر تین پوائنٹ حاصل کر لئے۔ ہالینڈ کی ٹیم کو مضبوط کہا جا رہا تھا لیکن سینیگال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلا گول کھیل کے ۸۴ ویں منٹ میں  ہالینڈ کے نوجوان کھلاڑی گکپو نے کیا ۔

Published: undefined

ایک جانب جہاں ہالینڈ کے گول کیپر نے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا وہیں دوسرے ہاف میں  آئے میمپھس نے ہالینڈ کے حملوں میں جان پھونک دی۔ گکپو نے ہیڈ سے شاندار گول کیا جبکہ میمپھس کے ایک شاٹ کو سینیگال کےگول  کیپر صحیح طرح روک نہیں پائے اور  بعد میں آئے کھلاڑی کلاسن نے آخری منٹ میں ری باؤنڈ پر  شاندار گول کیا۔

Published: undefined

افریقی چیمپئن سینیگال کی ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا اور ہالینڈ کے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے وہ کئی گولوں سے محروم رہ گئے۔ ادھر سینیگال کی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب ان کے مڈ فیلڈر چیخو کویاٹے  کو چوٹ لگنے کی وجہ سے کھل کے میدان سے باہر جانا پڑا۔ پہلے ان کے اسٹار اسٹرائکر سادیو مانے کا چوٹ کی وجہ سے عالمی کپ سے باہر ہونے سے ٹیم کو کافی نقصان ہو چکا ہے۔

Published: undefined

ہالینڈ کے کوچ وان گال اپنی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سینیگال کی ٹیم نے شاندار فٹبال کھیلی اور کئی مرتبہ وہ گول کرنے کے قریب پہنچ گئے اور جیت سے ہالینڈ کو کافی فائدہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined