فٹبال

فیفا عالمی کپ 2026: ایک شکست کے بعد ہی ٹیونیشیائی کوچ کی ہو گئی چھٹی، سبری لاموشی کو تلخ تجربہ کا سامنا!

رواں سال جنوری میں ٹیونیشیا فٹبال فیڈریشن (ایف ٹی ایف) نے فرانس کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی سبری لاموشی کو جولائی 2028 تک کے طویل معاہدے پر ٹیم کی ذمہ داری سونپی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فیفا ورلڈ کپ 2026، تصویر سوشل میڈیا بشکریہ&nbsp;@FIFAWorldCup</p></div>

فیفا ورلڈ کپ 2026، تصویر سوشل میڈیا بشکریہ @FIFAWorldCup

 

ایک طرف ’فیفا عالمی کپ 2026‘ کا نشہ شائقین پر سر چڑھ کر بول رہا ہے، اور دوسری طرف ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ٹیونیشیا کی قومی فٹبال ٹیم نے ہیڈ کوچ سبری لاموشی کو عالمی کپ 2026 میں صرف ایک میچ میں شکست کے بعد ہی عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ فٹبال کی تاریخ میں کسی کوچ کو اتنی جلدی ہٹائے جانے کا یہ ایک حیرت انگیز واقعہ ہے۔ فٹبال عالمی کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں سویڈن کے خلاف 1-5 کی شرمناک شکست کے بعد بورڈ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ خبروں کے مطابق وہ ٹورنامنٹ کے اگلے گروپ میچ میں ٹیم کے ساتھ نظر نہیں آئیں گے۔

Published: undefined

رواں سال جنوری میں ٹیونیشیا فٹبال فیڈریشن (ایف ٹی ایف) نے فرانس کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی سبری لاموشی کو جولائی 2028 تک کے طویل معاہدے پر ٹیم کی ذمہ داری سونپی تھی۔ ٹیم نے چند ہفتہ قبل ٹورنٹو میں اپنا پہلا تربیتی کیمپ بھی لگایا تھا۔ تاہم عالمی کپ کے پہلے ہی مقابلے میں سویڈن نے ٹیونیشیا کو بری طرح شکست دے دی۔ اس شرمناک شکست کے بعد لاموشی نے خود کہا تھا کہ ’’یہ ایک نہایت مشکل اور تکلیف دہ شکست ہے۔ عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے سامنے اس قدر بڑی غلطیاں کرنا ناقابل معافی ہے۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، سویڈن کے ہاتھوں اس شکست کے بعد ٹیونیشیا کے فٹبال شائقین بھی سوشل میڈیا پر شدید ناراض نظر آ رہے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ دفاعی کھیل کے لیے مشہور ٹیم گزشتہ 2 میچوں میں 10 گول کھا چکی ہے، جس کے باعث پوری دنیا میں ملک کے فٹبال کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ لاموشی پر پہلے ہی کلب افریقن کے اسٹار کھلاڑی غیث زالونی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے معاملہ میں جانبداری کے الزامات لگ رہے تھے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیونیشیا فٹبال بورڈ اب مزید وقت ضائع کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ سبری لاموشی کو برطرف کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 20 جون کو جاپان کے خلاف ہونے والے اگلے مقابلے میں وہ ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں موجود نہیں ہوں گے۔ آئیوری کوسٹ کو 2014 کے عالمی کپ تک پہنچانے اور ناٹنگھم فاریسٹ جیسے کلبوں کی کوچنگ کرنے والے لاموشی کے کیریئر کے لیے یہ ایک نہایت تلخ تجربہ ثابت ہوا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined