فٹبال

فیفا عالمی کپ 2026: ناروے نے برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے کیا باہر، افسردہ نیمار ہوئے ریٹائر

نیمار نے کہا کہ انہوں نے بہت کوشش کی لیکن اب سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔ میں نے میٹ لائف اسٹیڈیم سے ہی اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اسی اسٹیڈیم میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا سفر مکمل کر رہا ہوں۔

<div class="paragraphs"><p>نیمار، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/BrasilEdition">@BrasilEdition</a></p></div>

نیمار، تصویر ’ایکس‘ @BrasilEdition

 

برازیل کے اسٹار اسٹرائیکر نیمار نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے 16 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے اختتام کا اعلان نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ اسی اسٹیڈیم میں انہوں نے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 2010 میں کیا تھا۔ نیمار نے 2026 کے فیفا عالمی کپ سے برازیل کے باہر ہونے کے بعد افسردہ ہو کر بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیا۔ راؤنڈ آف 16 میں برازیل کو ناروے سے 1-2 سے شکست ہوئی۔ اس میچ میں برازیل کا واحد گول نیمار نے ہی کیا۔

Published: undefined

راؤنڈ آف 16 میں ناروے کے ذریعہ برازیل کی شکست کے بعد نیمار نے کہا کہ انہوں نے بہت کوشش کی، لیکن اب سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے میٹ لائف اسٹیڈیم سے ہی اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب اسی اسٹیڈیم پر اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا سفر مکمل کر رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

نیمار کے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی انھوں نے برازیل کو چمپئن بنانے کا جو خواہش کئی مواقع پر ظاہر کیا تھا، وہ خواہش بھی نامکمل رہ گئی۔ برازیل کو عالمی کپ جتانے کی امیدوں کے ساتھ نیمار نے فٹبال کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ لیکن 16 سالوں کے اپنے کیریئر کے دوران وہ اپنا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں کر سکے۔ نیمار نے 2014، 2018، 2022 اور 2026 کے فیفا عالمی کپ میں برازیل کی نمائندگی کی۔ ان 4 عالمی کپ میں انہوں نے 9 گول داغے۔ نیمار نے برازیل کے لیے 130 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 80 گول داغے ہیں۔ وہ برازیل کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ برازیل کو 2013 کا فیفا کنفیڈریشن کپ جتانے میں اور 2016 اولمپک چمپئن بنانے میں نیمار کا اہم کردار رہا تھا۔

Published: undefined

قبل ازیں ناروے نے برازیل کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ناروے نے راؤنڈ آف 16 میں برازیل کو 1-2 سے شکست دی۔ ناروے نے میچ کے پہلے دو گول کیے اور برازیل نے سنبھلنے کی کوشش کی، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ پہلے ہاف کے بغیر گول کے برابر رہنے کے بعد دوسرے ہاف میں ایرلنگ ہالینڈ نے برازیلی گول کر دیا۔ ہالینڈ نے پہلا گول 79ویں منٹ میں کیا۔ میچ کا دوسرا گول بھی 90ویں منٹ میں ہالینڈ کے بوٹ سے ہوا۔ ان دو گولوں کی بدولت ناروے نے برازیل کو شکست دے دی۔ حالانکہ اضافی وقت میں نیمار نے ناروے کی 0-2 کی برتری کو 1-2 کی برتری میں بدل دیا، لیکن یہ برازیل کو فتح دلانے اور کوارٹر فائنل میں جگہ دلانے کے لیے کافی نہیں تھا۔ اس شکست کے نتیجے میں ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم برازیل کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں ہی سفر ختم ہو گیا۔ 2002 میں آخری بار چیمپین بننے کے بعد برازیل نے 7 ناک آؤٹ مقابلے ورلڈ کپ میں کھیلے اور ہر بار اسے یوروپین ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined