فٹبال

فیفا ورلڈ کپ 2026: شریک میزبان کناڈا کو 3-0 سے شکست دے کر مراکش نے کوارٹل فائنل میں بنا لی جگہ

راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شریک میزبان کناڈا کو 3-0 سے شکست دے دی۔ مراکش کے خلاف شکست کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں کناڈا کا سفر ختم ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/آئی اے این ایس

 

مراکش نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شریک میزبان کناڈا کو 3-0 سے شکست دے دی۔ مراکش کے خلاف ملنے والی شکست کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں کناڈا کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ میچ کے آغاز میں کناڈا نے جارحانہ کھیل دکھایا اور کئی اچھے مواقع بنائے، تاہم ٹیم ان مواقع کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔ مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے ابتدائی 11 منٹ میں جوناتھن ڈیوڈ اور تانی اولوواسیی کی بہترین کوششوں کو ناکام بنا کر اپنی ٹیم کو بڑی راحت دلائی۔

Published: undefined

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ کھلاڑیوں کے درمیان کئی بار ٹکراؤ دیکھنے کو ملا اور ریفری نے مجموعی طور پر 7 یلو کارڈ دکھائے۔ 40ویں منٹ میں مراکش کے کپتان اشرف حکیمی اور کناڈا کے رچی لاریا کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی، جس سے میچ کا ماحول گرما گیا۔ اس کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔

Published: undefined

دوسرے ہاف میں مراکش نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری۔ 50ویں منٹ میں حکیمی نے فری کک پر عزالدین اوناحی کو پاس دیا۔ اوناحی نے باکس کے باہر سے شاندار شاٹ لگا کر گول کیپر میکسم کریپیو کو چکمہ دیا اور مراکش کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ 0-1 سے پیچھے ہونے کے بعد کناڈا نے اسکور برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں، لیکن ٹیم کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

Published: undefined

گول کھانے کے بعد کناڈا نے برابری کے لیے مسلسل حملے کیے۔ ٹیم نے مراکش کے پینلٹی باکس میں کئی بار گیند پہنچائی، لیکن مضبوط ڈیفنس اور گول کیپر بونو کی شاندار کارکردگی کے باعث کناڈا کے صرف 3 شاٹ ہی گول پوسٹ تک پہنچ سکے۔ 82ویں منٹ میں مراکش نے اوناحی کے گول کی بدولت میچ میں اپنی برتری کو دوگنا کر دیا۔ اس کے بعد اسٹاپج ٹائم میں سفیان رحیمی نے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے تیسرا گول داغ کر ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باوجود کناڈا کے لیے یہ ورلڈ کپ انتہائی خاص رہا۔ اپنی شریک میزبان کے طور پر ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ میں پوائنٹس حاصل کیے، پہلی جیت درج کی، ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی اور راؤنڈ آف 16 تک کا سفر طے کیا۔ دوسری جانب، اب کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ پیراگوئے اور فرانس کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined