
ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی پیر کو آسٹریا کے خلاف ہونے والے گروپ جے کے مقابلے میں فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اور نیا باب رقم کرنے کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔ الجزائر کے خلاف ارجنٹینا کی 3-0 کی شاندار جیت میں ریکارڈ توڑ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد میسی اس مقابلے میں اتریں گے۔ الجزائر کے خلاف میسی نے نہ صرف اپنے کیریئر کی پہلی ورلڈ کپ ہیٹرک اسکور کی بلکہ ارجنٹینا کے لیے اپنا 200واں میچ بھی کھیلا تھا۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کی بدولت دفاعی چمپئن ارجنٹینا نے اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا تھا۔
Published: undefined
38 سالہ میسی کی نظریں آسٹریا کے خلاف ہونے والے میچ میں 3 نئے ریکارڈز اپنے نام کرنے پر ٹکی ہوئی ہیں۔ اگر میسی اس میچ میں گول کرنے میں کامیاب رہے تو وہ ایک ساتھ کئی ریکارڈ پانے نام کر لیں گے۔ اتنا ہی نہیں ان کے نام فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی درج ہو جائے گا۔ آئیے ذیل میں جانتے ہیں وہ 3 بڑے ریکارڈ جو میسی اپنے نام کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
لیونل میسی نے مسلسل گزشتہ 5 ورلڈ کپ میچوں میں گول داغے ہیں۔ اگر وہ آسٹریا کے خلاف ایک گول بھی کر دیتے ہیں تو وہ مسلسل 6 ورلڈ کپ میچوں میں گول کرنے کے آل ٹائم ریکارڈ کی برابری کر لیں گے۔ فی الحال یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر فرانس کے جسٹ فونٹین اور برازیل کے جائر زینہو کے نام درج ہیں۔ آسٹریا کے خلاف گول کرتے ہی میسی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس وقت وہ 16 گول کر کے جرمنی کے لیجنڈ میروسلاو کلوز کی برابری پر ہیں۔ اس کے علاوہ اگر یہ گول پینلٹی ایریا کے باہر سے آتا ہے تو میسی ورلڈ کپ کی تاریخ میں باکس کے باہر سے سب سے زیادہ گول کرنے کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیں گے۔ میسی اب تک باکس کے باہر سے 5 لانگ رینج گول کر چکے ہیں۔
Published: undefined
اگر آج ہونے والے مقابلے میں ارجنٹینا کو جیت ملتی ہے تو لیونل میسی کے نام ورلڈ کپ کی تاریخ میں 17ویں جیت درج ہو جائے گی۔ اسی کے ساتھ وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کے میروسلاو کلوز کے ریکارڈ (17 جیت) کی برابری کر لیں گے۔ فی الحال میسی نے 16 ورلڈ کپ میچ جیتے ہیں۔ واضح رہے کہ الجزائر کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں بھی میسی نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے۔ 38 سال 357 دن کی عمر میں وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹرک اسکور کرنے والے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے تھے۔ اس معاملے میں انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو (2018 ورلڈ کپ) کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ میں ان کے گولز اور اسسٹ (گول کرنے میں مدد) کی مجموعی تعداد 24 (16 گولز اور 8 اسسٹ) پہنچ گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
Published: undefined
27 میچ میسی نے ورلڈ کپ میں کھیلے ہیں جو کہ سب سے زیادہ ہے۔
میسی نے میدان پر 2394 منٹ گزارے ہیں جو سب سے زیادہ ہے ۔
میسی نے سب سے زیادہ 12 بار ’مین آف دی میچ‘ کا ایوارڈ جیتا ہے۔
عالمی کپ میں میسی نے 125 کامیاب ڈربلز کیے ہیں جو کہ سب سے زیادہ ہے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined