فٹبال

فلسطینی کپ کے فائنل میچ کے دوران اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے گولے داغے، درجنوں زخمی

فلسطینی فٹ بال کھلاڑی اور بچوں سمیت سینکڑوں شائقین گیس میں سانس لینے کے بعد دم گھٹنے اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کرتے نظر آئے، جن میں سے متعدد کو اسپتال لے جانا پڑا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/FutbolPalestine">@FutbolPalestine</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر / @FutbolPalestine

 

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں ابو عمار کپ کے فائنل میچ کے دوران اسرائیلی فورسز کی طرف سے آنسو گیس کے گولے چلانے کے بعد کئی فلسطینی فٹبال کھلاڑیوں اور شائقین کو دم گھٹنے اور سانس لینے میں تکلیف ہوئی۔ واضح رہے اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلم کے قصبے الرام میں فیصل الحسینی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اندر آنسو گیس کے گولے داغے۔

Published: undefined

کئی فلسطینی فٹ بال کھلاڑی اور درجنوں شائقین بشمول بچوں کو گیس کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ہوئی اور گراؤنڈ پر ہی ان کا علاج کیا گیا جب کہ تین افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔ فلسطین میں ترکی کے جنرل قونصل احمد رضا دیمیرر اور فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جبریل الراجوب جمعرات کی شام ابو عمار کپ کے فائنل میں شرکت کر رہے تھے جب اسرائیلی فورسز نے مقابلے میں خلل ڈال دیا۔

Published: undefined

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ حملہ نابلس کے کلب مرکز بلاتہ اور یروشلم کے جبل المکابر کے درمیان میچ کے ہاف ٹائم کے وقفے کے دوران ہوا۔ فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ "بغیر پیشگی انتباہ کے، قابض فوجیوں نے اسٹیڈیم پر گیس بموں کی بارش کی، جو گراؤنڈ اور اسٹینڈ کے درمیان گرے، جہاں بچوں سمیت سینکڑوں شائقین موجود تھے"۔ شائقین تازہ ہوا لینے کے لیے گراؤنڈ پر پہنچ گئے۔ آنسو گیس ایسے کیمیکلز سے بنے ہیں جو آنکھوں اور سانس میں شدید درد، جلد میں جلن، خون بہنے اور طویل ایکسپوژر کے بعد اندھے پن کا سبب بن سکتی ہے۔

Published: undefined

مرکز بلاتہ اور جبل المکابر کے درمیان میچ تقریباً منسوخ ہو گیا تھا لیکن ریفری نے 30 منٹ کی تاخیر کے بعد اسے دوبارہ شروع کر دیا۔ جبل المکابر نے 27 ویں منٹ میں زید قنبر کے ہیڈر پر گول کرکے 1-0 سے کپ کا فائنل جیت لیا۔ خبروں کے مطابق مرکز بلاتہ کے گول کیپر اور کپتان سعید ابو سلیم نے فلسطین ٹی وی کو بتایا "یہ قبضہ ہے، وہ فلسطینی عوام کی زندگی کو جہنم بنانا چاہتے ہیں۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ شائقین ان کی ٹیم کے کھیل کو دیکھنے آئے تھے لیکن یہ لوگ نہیں چاہتے کہ کوئی بچہ یا بوڑھا دنیا بھر کے لوگوں کی طرح عام زندگی گزارے۔ ابو سلیم نے کہا کہ آنسو گیس ان کے کمرے میں پہنچ گئی تھی اور کچھ کھلاڑی اس کے اثرات سے دوچار ہوئے۔ کچھ فلسطینی شائقین مغربی کنارے کے شمال میں دور دراز کے شہروں اور قصبوں سے میچ دیکھنے آئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز