فٹبال

فیفا انڈر-17 خاتون عالمی کپ کے لیے 21 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان، ہندوستان کا پہلا میچ 11 اکتوبر کو

ہندوستانی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف کوچ ڈینیربی نے کہا کہ ’’یہ سبھی کے لیے ایک نیا ماحول ہے، ہندوستان نے اس سے پہلے کبھی عالمی کپ نہیں کھیلا ہے، یہ پوری طرح سے الگ سطح کا کھیل ہوگا۔‘‘

فیفا، تصویر آئی اے این ایس
فیفا، تصویر آئی اے این ایس 

ایک طرف ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے، اور دوسری طرف فیفا انڈر-17 خاتون عالمی کپ کے لیے 21 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی خاتون انڈر-17 کے چیف کوچ تھامس ڈینیربی نے 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے فیفا انڈر-17 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ میزبان ہندوستان کو گروپ ’اے‘ میں امریکہ، مورکو اور برازیل کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم 11 اکتوبر کو امریکہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم اس کے بعد 14 اور 17 اکتوبر کو بالترتیب مورکو اور برازیل کے خلاف کھیلے گی۔ ہندوستان کے سبھی میچ بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف کوچ ڈینیربی نے کہا کہ ’’یہ سبھی کے لیے ایک نیا ماحول ہے۔ ہندوستان نے اس سے پہلے کبھی عالمی کپ نہیں کھیلا ہے۔ یہ پوری طرح سے الگ سطح کا کھیل ہوگا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے پاس سب کو یہ دکھانے کا بہترین موقع ہوگا کہ ہم نے اچھی تیاری کی ہے اور کوئی بھی ہمیں آسانی سے نہیں ہرا سکتا ہے۔‘‘

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کی تیاریوں سے متعلق ڈینیربی نے بتایا کہ ’’جب آپ میدان پر ہوتے ہیں تو سب کچھ پیچھے چھوٹ جاتا ہے اور آپ کو صرف کھیل پر دھیان دینا ہوتا ہے۔ لڑکیوں کو یہی کرنا چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی چیف کوچ نے کہا کہ ’’ہم جیت کے دعویدار کی شکل میں ٹورنامنٹ میں نہیں جا رہے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ دباؤ مخالف ٹیموں پر زیادہ ہوگا۔‘‘

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم:

گول کیپر– مونالیسا دیوی موئرنگتھم، میلوڈی چانو کیشم، انجلی منڈا

ڈیفنڈر– استم اراؤں، کاجل، نکیتا، پورنیما کماری، وارشیکا، شلکی دیوی ہیمم

مڈ فیلڈر– ببینا دیوی لیشم، نیتو لنڈا، شیلجا، شبھانگی سنگھ

فاروارڈ– انیتا کماری، لنڈا کام سرٹو، نیہا، ریجیا دیوی لیشرام، شیلیا دیوی لوکتونگ بم، کاجول ہیوبرٹ ڈیسوزا، لاونیا اپادھیائے، سدھا انکیتا ٹرکی

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined