فلم اور تفریح

پشپا 2 کے وہ 17 بڑے ریکارڈ جس کی سنامی میں بہہ گئیں ’جوان‘، ’غدر 2‘ اور ’استری 2‘ جیسی بڑی فلمیں

فلم نے پہلے روز تقریباً 209 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ یہ بھی ہندوستانی سینما کا ایک ریکارڈ ہے۔ یہ پہلی فلم ہے جس نے گھریلو باکس آفس پر پہلے ہی دن 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔

<div class="paragraphs"><p>فلم ’پشپا 2‘ کا پوسٹر</p></div>

فلم ’پشپا 2‘ کا پوسٹر

 

اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ فلم  کی ریلیز کو ابھی صرف 4 روز ہی ہوئے ہیں، لیکن اس فلم کی سنامی کے سامنے کسی بھی فلم کا ریکارڈ ٹھہر نہیں پا رہا ہے۔ ساکنلک کے مطابق ’پشپا 2‘ نے 4 روز میں ہی پوری دنیا میں تقریباً 800 کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔ صرف ہندوستان کے اندر ہی اس فلم نے 530 کروڑ کی کمائی کی ہے۔

Published: undefined

آئیے جانتے ہیں کہ پشپا 2 کی جانب سے قائم کیے گئے 17 بڑے ریکارڈ کیا ہیں:

  1. پشپا 2 اوپننگ ویک اینڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے پوری دنیا میں پہلے ویک اینڈ میں تقریباً 800 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

  2. گھریلو باکس آفس پر بھی پشپا 2 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ فلم کا منافع تقریباً 530 کروڑ ہے جبکہ مجموعی کلیکشن 600 کروڑ کے پار ہے۔ حالانکہ کئی فلموں کی پوری کمائی بھی 600 کروڑ نہیں ہو پاتی ہے۔

  3. فلم نے پہلے روز تقریباً 209 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ یہ بھی ہندوستانی سینما کا ایک ریکارڈ ہے۔ یہ پہلی فلم ہے جس نے گھریلو باکس آفس پر 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔

  4. اس فلم نے ریلیز کے پہلے روز ہندی ورژن میں بھی کمائی کے معاملے میں شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اللو ارجن کی فلم نے پہلے دن 70 کروڑ کی کمائی کی تھی جبکہ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے 65.5 کروڑ کی کمائی کی تھی۔

  5. پشپا 2 نے ریلیز کے دوسرے دن بھی گھریلو باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فلم نے دوسرے دن تقریباً 112 کروڑ کی کمائی کی۔

  6. پشپا 2 نے ریلیز کے تیسرے دن بھی گھریلو باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فلم نے تیسرے دن تقریباً 142.60 کروڑ کی کمائی کی۔

  7. ہندی باکس آفس پر بھی ایک دن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم کے ہندی ورژن نے اتوار کو 85 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔

  8. فلم نے صرف ہندی ورژن سے اوپننگ ویک اینڈ میں تقریباً 286 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ یہ صرف 4 دن کی کمائی ہے۔ عام طور پر فلم جمعہ کو ریلیز ہوتی ہے لیکن پشپا 2 جمعرات کو ریلیز ہوئی تھی۔

  9. پشپا 2 ایسی پہلی ہندوستانی فلم بھی ہے جس نے جمعہ سے اتوار تک کے ویک اینڈ میں باکس آفس پر 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

  10. ہندی میں بھی کئی ایسی فلمیں ہیں جو جمعرات کو ریلیز ہوئی ہیں۔ اس اعتبار سے ان فلموں کو بھی 4 دن کا ویک اینڈ ملا لیکن ان فلموں کی باکس آفس کمائی پشپا 2 کی کمائی کے آس پاس بھی نہیں ہے۔ پشپا 2 نے تقریباً 285 کروڑ کی کمائی کی ہے۔

  11. یہ پہلی فلم ہے جس نے ہندی میں 3 دنوں تک 70 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ فلم نے پہلے، تیسرے اور چوتھے دن ہندی سے 70 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔

  12. یہ پہلی ’ساؤتھ انڈین فلم‘ ہے جس کے ہندی ورژن نے اوپننگ ویک اینڈ میں 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اس فلم نے ’آر آر آر‘ اور ’باہوبلی 2‘ جیسی فلموں کو بھی کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  13. یہ فلم ہندی میں سب سے تیز 200 کروڑ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔ فلم نے جوان، غدر2 اور استری 2 جیسی خالص ہندی زبان والی فلم کو بھی کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  14. ساکنلک کے مطابق پشپا 2 نے اوپننگ ویک اینڈ میں 2 کروڑ سے زیادہ ’فوٹ فال‘ رجسٹر کیا ہے۔ ایسا کارنامہ کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔

  15. یہ پہلی ایسی فلم ہے جس نے گھریلو باکس آفس پر دو زبانوں میں 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ پشپا 2 نے ہندی اور تیلگو دونوں سے 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

  16. پشپا 2  نے پہلے ویک اینڈ میں 500 کروڑ سے زیادہ کی کمائی ہندوستان سے کی ہے۔ ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔

  17. پشپا 2 نے دنیا بھر میں 160 کروڑ سے زیادہ کا مجموعی کلیکشن کیا ہے۔ یہ فلم 2024 میں بیرون ملک میں کمائی کے اعتبار سے بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined