فلم اور تفریح

نیا انکشاف: ’سارہ علی خان کے ساتھ تعلقات میں تھے سوشانت سنگھ راجپوت‘

سوشانت کے دوست کی طرف سے کیے گئے انکشاف کے بعد لوگ لگاتار رد عمل ظاہر کر رہے ہیں، تاہم اس انکشاف پر سارہ علی خان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: سوشانت سنگھ راجپوت کے دوست سیمویل ہوکِپ نے نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشانت اور سارہ علی خان رلیشن شپ میں تھے اور ایک وقت دونوں ایک دوسرے کی محبت میں پوری طرح گرفتار ہو چکے تھے۔ سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی کے بعد سے ان کے حوالہ سے ہر روز نیا انکشاف ہوتا ہے اور کئی باتوں کو لے کر تنازعہ بھی کھڑا ہو جاتا ہے۔ سارہ علی خان سے افیئر کی بات پر بھی لوگوں کو حیرانی ہو رہی ہے۔

Published: undefined

سیمویل ہوکپ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹ میں سوشانت سنگھ اور سارہ علی خان کے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔ ہوکپ نے لکھا، ’’مجھے بخوبی یاد ہے کہ فلم ’کیدارناتھ‘ کے وقت سوشانت اور سارہ کو پیار ہو گیا تھا۔ اس دوران دونوں کو جدا کرنا مشکل لگ رہا تھا۔ سوشانت اور سارہ دونوں ہی بہت معصوم تھے اور دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے، جوکہ آج کل کے تعلقات میں کم ہی نظر آتی ہے۔‘‘

Published: undefined

ہوکپ نے مزید لکھا، ’’سوشانت کے ساتھ سارہ ان کی فیملی، فرینڈس اور اسٹاف کی بھی عزت کرتی تھیں۔ یہ میرے لئے حیران کن بات ہے کہ سارہ نے فلم ’سون چڑیا‘ کی باکس آفس پر کارکردگی کے بعد سوشانت کے ساتھ بریک اپ کا فیصلہ کیا۔ معلوم نہیں یہ فیصلہ بالی ووڈ مافیا کے دباؤ میں لیا گیا تھا یا نہیں!‘‘ سوشانت کے دوست کی طرف سے کیے گئے انکشاف کے بعد لوگ لگاتار رد عمل ظاہر کر رہے ہیں، تاہم اس انکشاف پر سارہ علی خان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined