
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے اتوار کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادوسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو، سابق کابینی وزیر راجندر چودھری بھی موجود رہے۔
اپنی فلم’جیلر‘ کے پرموشن کے سلسلے میں یہاں آئے رجنی کانت نے نیتاجی(ملائم سنگھ) کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصویر پر گلپوشی کی۔ انہوں نے کہا’نیتا جی میرے بہت اچھے دوست تھے۔ میں اپنے دوست سے ملنے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اکھلیش سے ان کی نو سال پہلے ممبئی میں ایک پروگرام میں ملاقات ہوئی تھی۔ اسی دن سے ہم دونوں دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پانچ سال پہلے ایک شوٹنگ کے لئے لکھنؤ آئے تھے لیکن اس وقت اکھلیش سے ملاقات نہیں ہوپائی تھی۔ ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے کہا’جب دل ملتے ہیں تو لوگ مل جاتے ہیں۔ میسور میں انجینئرنگ کی پڑھائی کے دوران پردے پر رجنی کانت جی کو دیکھ کر جتنی خوشی ہوتی تھی وہ آج بھی برقرار ہے۔ نو سال پہلے ہم جب ذاتی طور سے ملے تھے تب سے ہماری دوستی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔