فلم اور تفریح

ساؤتھ کے سپر اسٹار مہیش بابو کے والد کرشنا کا انتقال، 2 ماہ قبل والدہ نے لی تھی آخری سانس

مہیش بابو کے والد کرشنا گھٹامانینی بھی ایک مشہور تلگو اداکار تھے۔ وہ سپر اسٹار کرشنا کے نام سے جانے جاتے تھے اور ان کی عمر 79 سال تھی

سپر اسٹار مہیش بابو اور ان کے والد کرشنا گھٹامانینی / سوشل میڈیا
سپر اسٹار مہیش بابو اور ان کے والد کرشنا گھٹامانینی / سوشل میڈیا 

حیدرآباد: ساؤتھ کے سپر اسٹار مہیش بابو کے والد کرشنا گھٹامانینی کا انتقال ہو گیا۔ مہیش بابو کے والد کرشنا گھٹامانینی بھی ایک مشہور تلگو اداکار تھے۔ وہ سپر اسٹار کرشنا کے نام سے جانے جاتے تھے اور ان کی عمر 79 سال تھی۔ انہوں نے منگل کی صبح 4 بجے حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق کرشنا گھٹامانینی کو پیر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کرشنا گھٹامانینی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں کرشنا گھٹامانینی کی 5 سال کی شراکت کو یاد کیا۔ مہیش بابو کے والد کی موت کی خبر سن کر مداح جذباتی ہو گئے۔ کرشنا گھٹامانینی کی موت کی خبر سے تلگو فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور سوشل میڈیا پر مداح اور مشہور شخصیات نم آنکھوں کے ساتھ ٹالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بھی تجربہ کار اداکار کرشنا کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

یہ وقت مہیش بابو کے خاندان کے لیے مشکلات سے بھرا ہوا ہے اور خاندان ایک جذباتی سانحے سے گزر رہا ہے۔ مہیش بابو دو ماہ قبل اپنی ماں کو کھو چکے ہیں اور اب ان کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق مہیش بابو اپنے والدین کے بہت قریب تھے اور اکثر سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے تھے۔

Published: undefined

گھٹامانینی اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار ہونے کے علاوہ وہ ایک سیاست دان بھی تھے۔ اپنے 5 دہائیوں کے کیریئر میں وہ تقریباً 350 فلموں میں نظر آئے اور انہیں سپر اسٹار کا درجہ حاصل ہوا۔ انہیں پدم وبھوشن سے بھی نوازا جا چکا تھا۔ کرشنا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز چھوٹے کرداروں سے کیا تھا اور 1961 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ ایک مرکزی اداکار کے طور پر وہ 1965 کی فلم تھینے ماناسولو میں نظر آئے تھے۔

Published: undefined

کرشنا گھٹامنی نے دو شادیاں کی تھیں۔ پہلے اندرا سے اور دوسری وجے نرملا سے۔ ان کے اندرا سے پانچ بچے ہیں۔ ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ بیٹوں میں رمیش بابو اور مہیش بابو ہیں۔ دونوں بھائی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ کرشنا گھٹامانینی کی دونوں بیویوں کا پہلے ہیی انتقال ہو چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined