فلم اور تفریح

نانا پاٹیکر کے غم میں ’شیکھر ٹونائٹ‘ کا فنالے ہوا کینسل، شیکھر سمن نے کہا ’ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا‘

شیکھر سمن نے کہا کہ ’’نانا، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ آپ کو یاد کریں گے۔ آج میرا دل کسی اور کو بلانے کا نہیں تھا، کیونکہ ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ ان کی جگہ کوئی نہیں بھر سکتا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نانا پاٹیکر، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;<a href="https://x.com/RahulGandhi">@RahulGandhi</a></p></div>

نانا پاٹیکر، تصویر سوشل میڈیا @RahulGandhi

 

نانا پاٹیکر کا حال ہی میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ بالی ووڈ کے اس عظیم اداکار کی اچانک موت سے لوگ اب بھی صدمے میں ہیں۔ اس درمیان شیکھر سمن نے اعلان کیا ہے کہ 8 اکتوبر کو نانا کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنے ٹاک شو ’شیکھر ٹونائٹ‘ کی آخری قسط منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیکھر نے بتایا کہ نانا اس شو کے آخری مہمان ہونے والے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد شیکھر نے ان کی جگہ کسی اور مشہور شخصیت کو بلانے کے بجائے اس فنالے کو ہی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیکھر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے نانا کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس ایپی سوڈ میں آنے والے فنکار اور اداکار کی تعریف کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ بے خوف، بہادر، ایماندار اور ایک ایسے انسان، جن کی سادگی ہی ان کی سب سے بڑی خوبی تھی۔ انہوں نے مجھے مبارک باد دی اور کہا کہ وہ میرا شو باقاعدگی سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مجھ میں خود کو دیکھتے ہیں۔‘‘ شیکھر کا کہنا ہے کہ ’’نانا نے مجھ سے کہا، مجھے کئی شوز میں آنے کی پیشکش ملتی ہے، لیکن میں کہیں نہیں جاتا۔ لیکن میں آپ کے شو میں آنا چاہتا ہوں۔ یہ سن کر مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے مجھے پدم وبھوشن مل گیا ہو۔‘‘

شیکھر سمن نے نانا پاٹیکر کے ساتھ اپنے طویل تعلق کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے سوہن لال کنور کی 1990 کی فلم ’تڑپ‘ میں مرحوم اداکار کے ساتھ کام کرنے کو یاد کیا۔ اگرچہ یہ فلم کبھی ریلیز نہیں ہو سکی، لیکن شیکھر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعہ انہیں نانا کو ذاتی طور پر جاننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس دوران میں انہیں ذاتی طور پر جان سکا۔ ایک انسان اور ایک اداکار کی حیثیت سے میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ افسوس کی بات ہے کہ فلم مکمل تو ہو گئی، لیکن ریلیز نہیں ہوسکی۔ دیکھیے، کیسا اتفاق ہے کہ ان کے ساتھ شوٹ کی جانے والی یہ قسط بھی کبھی ناظرین تک نہیں پہنچ سکے گی۔ اس بات کا افسوس مجھے زندگی بھر رہے گا۔ ان کے ساتھ ہونے والی یہ گفتگو سب سے خوبصورت ہوتی۔‘‘

شیکھر کہتے ہیں کہ ’’نانا ہم سے ہمیشہ کے لیے دور چلے گئے۔ نانا، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ آپ کو یاد کریں گے۔ آج میرا دل کسی اور کو بلانے کا نہیں تھا، کیونکہ ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ ان کی جگہ کوئی نہیں بھر سکتا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’انہوں نے اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزاری۔ میں نے اس قسط کے لیے اپنی ابتدائی گفتگو بھی طے کر لی تھی۔ میں اپنے پہلے سیزن کا اختتام ان کی یادوں کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ نانا پاٹیکر کا 8 اکتوبر کی صبح گوا واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث 75 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ صبح تقریباً 5.20 بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا اور ڈاکٹروں نے موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا۔ جمعرات کی شب پونے کے ڈونجے گاؤں واقع ان کے فارم ہاؤس پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔