فلم اور تفریح

راجکمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ میں کام کریں گے شاہ رخ، دلچسپ ویڈیو کے ذریعے انکشاف

’پٹھان‘ کے بعد شاہ رخ خان کے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کنگ خان بالی ووڈ کے مشہور فلمساز راجکمار ہیرانی کے ایک پ’ڈنکی‘ نامی روجیکٹ کے لیے ساتھ آ رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ ’پٹھان‘ کے بعد شاہ رخ خان کے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کنگ خان بالی ووڈ کے مشہور فلمساز راجکمار ہیرانی کے ایک پ’ڈنکی‘ نامی روجیکٹ کے لیے ساتھ آ رہے ہیں۔

Published: undefined

یہ ہندوستانی سنیما میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے جب بالی ووڈ کے یہ دو قدآور ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ اس فلم کا اعلان شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر کیا ہے۔ کنگ خان نے راجکمار ہیرانی کو اپنا سانتا کلاز قرار دیا ہے۔ فلم کے اعلان کی ویڈیو کافی مضحکہ خیز اور پیاری ہے۔ جس میں شاہ رخ راجکمار ہیرانی کی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پھر جب ہدایت کار نے فلم کی پیشکش کی تو فلم کا ٹائٹل سن کر شاہ رخ خان کنفیوز ہوگئے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ انگریزی کے ڈنکی لفظ کے معنی گدھا ہوتے ہیں لیکن راجکمار ہیرانی شاہ رخ خان سے یہ واضح کر دیتے ہیں یہ گدھا والا ڈنکی (Donkey) نہیں ہے بلکہ یہ دوسرا ڈنکی (Dunki) ہے۔

شاہ رخ خان کا اس بارے میں کہنا ہے ’’راجکمار ہیرانی اس نسل کے بہترین فلمسازوں میں سے ایک ہیں۔ ہم نے ہمیشہ ایک ساتھ کام کرنے کی بات کی ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم آخر کار ڈنکی کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں۔ ہم نے فلم کی شوٹنگ اسی ماہ شروع کی ہے اور میں اس کے ہر لمحے کی قدر کر رہا ہوں۔ راجو کے لیے، میں گدھا، بندر، کچھ بھی بن سکتا ہوں!"

Published: undefined

اس فلم کو جیو اسٹوڈیو، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور راجکمار ہیرانی فلمز مشترکہ طور پر پیش کریں گے۔ وہیں، فلم کی ہدایت کاری راجکمار ہیرانی کر رہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنو مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کی باقی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے، فلم 22 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined