فلم اور تفریح

یہ فلمی ستارے رام مندر پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا روانہ

ایودھیا میں آج رام مندر پران پرتشٹھا کا ایک عظیم الشان پروگرام ہونے جا رہا ہے۔ اس تاریخی لمحے کو دیکھنے کے لیے بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایودھیا میں آج رام مندر پران پرتشٹھا کی ایک شاندار تقریب ہونے جا رہی ہے۔ شمالی ہندوستان رام کی عقیدت میں ڈوبا ہوا  نظر آ رہا ہے ۔  اس کے ساتھ ہی اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہر شعبے کے  لوگ  رام نگری ایودھیا پہنچ رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے کئی بڑے سیلیبس بھی پران پرتشٹھا  پروگرام میں شرکت کے لیے ایودھیا روانہ ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

پیر کو بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے ایودھیا میں رام للا کے تقدس کی تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی ایئر پورٹ سے روانگی کی۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بھی ایودھیا کی فلائٹ لی۔ اس دوران کترینہ اور وکی کوشل روایتی لباس میں بہت اچھے لگ رہے تھے۔کترینہ کیف نے اس خاص موقع پر پیلے رنگ کی سلک ساڑھی پہنی تھی اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ وکی کوشل بھی سلک کے کرتا پاجامہ میں بہت اچھے لگ رہے تھے۔

Published: undefined

بالی ووڈ کے شہنشاہ یعنی امیتابھ بچن کو بھی ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ بگ بی بھی رام مندر پران پرتشٹھا  کی تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران امیتابھ بچن سفید کرتہ پاجامہ میں نظر آئے۔ امیتابھ بچن جیسے ہی گاڑی سے نیچے اترے وہ سیدھے ایئرپورٹ کے اندر چلے گئے۔

Published: undefined

اداکار رنبیر کپور بھی اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ رام مندر پران پرتشٹھا  کے لیے روانہ ہوئے۔ اس دوران رنبیر دھوتی اور کرتہ پہنے نظر آئے۔ عالیہ بھٹ نے نیلے رنگ کی ساڑی پہنی ہوئی تھی۔ اس دوران عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ بھارتی پولیس فورس کے ڈائریکٹر روہت شیٹی بھی نظر آئے۔

Published: undefined

بالی ووڈ کے معروف اداکار جیکی شراف بھی رام مندر پران پرتشٹھا کے پروگرام میں شرکت کے لیے ایودھیا روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران اداکار نے سفید کرتہ پاجامہ پہن رکھا تھا اور گلے میں سرخ رنگ کا مفلر تھا۔ جیکی نے اپنے ہاتھوں میں ایک پودا  بھی لیا ہوا تھا ۔

Published: undefined

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت  بھی اپنے شوہر نینے کا ہاتھ پکڑ کر ایودھیا روانہ ہوگئیں۔ اداکارہ نے پران پرتشٹھا پروگرام میں شرکت کے لیے پیلے رنگ کی ساڑی پہنی ہوئی تھی۔ ان کے شوہر شری رام نینے نے میرون رنگ کے کرتہ کے ساتھ سفید پاجامہ پہنا تھا۔

Published: undefined

ڈریم گرل 2 کے اداکار آیوشمان کھرانہ کو بھی ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ آیوشمان کھرانہ بھی رام للا کے پران پرتشٹھا  پروگرام میں شرکت کے لیے ایودھیا روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران اداکار کو سفید کرتہ پاجامہ کے ساتھ جیکٹ پہنے دیکھا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایودھیا میں تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے کے لیے بالی ووڈ کے کئی دوسرے مشہور اداکار پہلے ہی ایودھیا پہنچ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پران پرتشٹھا کے پروگرام میں حصہ لینے کے لیے ساؤتھ سے کئی مشہور شخصیات بھی ایودھیا پہنچ رہی ہیں۔ ان میں رجنی کانت سے لے کر کئی بڑے ساؤتھ سپر اسٹارز شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined