فلم اور تفریح

ڈرگس پارٹی معاملہ: آرین خان کو عدالت سے جھٹکا، تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت نامنظور

ڈرگس معاملہ میں پھنسے آرین کی درخواست ضمانت گزشتہ کچھ دنوں سے اگلی تاریخ پر ٹالی جا رہی تھی۔ آرین کو بدھ کے روز ضمانت ملنے کی پوری امید تھی لیکن ان کو مایوسی ہاتھ لگی۔

آرین خان شاہ رخ خان / Getty Images
آرین خان شاہ رخ خان / Getty Images Hindustan Times

ممبئی: ڈرگس پارٹی معاملہ میں شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت تمام گرفتار شدہ ملزمان کو عدالت سے اس وقت جھٹکا لگا جب ان کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی گئی۔ آرین خان کے علاوہ ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت نامنظور کی گئی ہے۔ ڈرگس معاملہ میں پھنسے آرین کی درخواست ضمانت گزشتہ کچھ دنوں سے اگلی تاریخ پر ٹالی جا رہی تھی۔ آرین کو بدھ کے روز ضمانت ملنے کی پوری امید تھی لیکن ان کو مایوسی ہاتھ لگی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 14 اکتوبر کو سماعت کے بعد این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کے جج ویوی پاٹل نے درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ آرین خان کا مقدمہ دیکھ رہے سینئر ایڈوکیٹ امت دیسائی، وکیل ستیش مانشندے اور شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی عدالت میں پہنچے تھے۔

Published: undefined

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے عدالت میں آرین خان کو ضمانت دیئے جانے کے خلاف اپنے دلائل پیش کئے تھے۔ عدالت میں دنوں فریقین کے درمیان طویل بحث ہوئی تھی۔ این سی بی کا کہنا تھا کہ آرین بین الاقوامی منشیات فروشوں کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ اس بڑی سازش کی جانچ ہونی چاہئے، نیز آرین خود بھی ڈرگس استعمال کرتے ہیں۔

Published: undefined

وہیں آرین خان کے وکیل امت دیسائی نے گرفتاری کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آرین کے پاس سے کوئی ڈرگس برآمد نہیں ہوئی اور نا ہی این سی بی کو ان کے پاس سے نقد رقم برآمد ہوئی۔ جس شخص نے آرین کو پارٹی میں مدعو کیا تھا وہ گرفتار نہیں ہوا ہے۔ آرین کا من من دھمیچا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

Published: undefined

آرین خان کو این سی بی نے 2 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ممبئی سے گوا جا رہے کروز شپ میں ہونے والی پارٹی میں شرکت کر رہے تھے۔ اس سے قبل کروز شپ پر این سی بی نے آرین خان، ارباز مرچنٹ، من من دھمیچا سمیت 8 افراد کو گرفت میں لیا تھا۔ تاہم آرین کے پاس سے ڈرگس برآمد نہیں ہوئی تھی۔ بی جے پی سے وابستہ لیڈران نے این سی بی کو کروز پر ہونے والی ڈرگ پارٹی کی خبر دی تھی، جس کے بعد این سی بی نے کارروائی کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined