فلم اور تفریح

ڈرگس کا جن سارہ علی خان تک پہنچا

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات کے استعمال اور اس کی خرید و فروخت کو لے کر ریا چکربرتی سمیت کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور اب اس معاملے میں سارا علی خان کا نام بھی آ رہا ہے۔

سارہ علی خان
سارہ علی خان 

ریا چکرورتی اور ڈرگس معاملہ میں ایک بڑی اور سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ اے بی پی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ریا چکرورتی نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سے پوچھ تاچھ کے دوران بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا نام لیا ہے اور کہا ہے کہ کئی مرتبہ انہوں نے سارہ سے ڈرگس لیا ہے۔ اس سارے معاملہ کی این سی بی تلاش کر رہی ہے۔خ بر کے مطابق ریا نے سارہ سے ڈرگس لے کر سوشانت سنگھ راجپوت تک پہنچایا تھا۔

Published: 14 Sep 2020, 12:09 PM IST

واضح رہے اس سارے معاملہ میں اب تک ریا سمیت 14 افراد جیل جا چکے ہیں۔ اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے جڑے ڈرگس معاملہ میں ابھی تک این سی بی نے 16 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ این سی بی نے کل 6 لوگوں کو اور گرفتار کیا تھا۔ اے بی پی کی خبر کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت کرم جیت سنگھ، آنند، ڈیون فرنانڈیز، سنکیت پٹیل، انکش جین، انریجا، سندیپ گپتا اور آفتاب سنگھ انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔ ان سبھی لوگوں کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔

Published: 14 Sep 2020, 12:09 PM IST

واضح رہے آنند نامی شخص ڈرگس سپلائی کرتا تھا اور اس کا تعلق فلمی دنیا سے تھا۔ فرنانڈیز گانجا اور چرس کا سودا کرتا تھا اور وہ ریا کا بھائی شووک چکرورتی کا ساتھی بتایا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میں مین سپلائر ابھی بھی فرار ہے اور این سی بی کو اس کی تلاش ہے۔

Published: 14 Sep 2020, 12:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Sep 2020, 12:09 PM IST