فلم اور تفریح

ڈرگس کنکشن: مشہور اداکارہ دیپکا پادوکون کا نام سامنے آنے سے بالی ووڈ میں کھلبلی

دیپکا پادوکون اور ان کی منیجر کرشما پرکاش کے درمیان ڈرگ چیٹ کے انکشاف کے بعد این سی بی نے آج کرشما کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے۔ دیپکا سے بھی اسی ہفتے این سی بی کے ذریعہ پوچھ تاچھ ہو سکتی ہے۔

دیپکا پادوکون، تصویر سوشل میڈیا
دیپکا پادوکون، تصویر سوشل میڈیا 

اداکارہ سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد 'ڈرگس کنکشن' کا دائرہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ ریا چکرورتی کے بعد کئی بڑی فلمی ہستیوں پر اب این سی بی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ ان ہستیوں میں اداکارہ دیپکا پادوکون کا نام بھی سامنے آیا ہے جس سے بالی ووڈ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ دیپکا پادوکون اور ان کی منیجر کرشما پرکاش کے درمیان ڈرگ چیٹ کے انکشاف کے بعد این سی بی نے آج کرشما کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے۔ خبروں کے مطابق دیپکا سے بھی اسی ہفتے این سی بی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

دیپکا اور کرشما کے درمیان ڈرگس کو لے کر بات چیت کا چیٹ وائرل ہونے کے بعد کئی باتیں کھل کر سامنے آئی ہیں۔ دیپکا کی منیجر کرشما اور ریا کی منیجر جیہ سایا کا کنکشن سامنے آیا ہے۔ دیپکا کی منیجر کرشما اور ریا کی منیجر جیہ ساہا ایک ہی مینجمنٹ کمپنی 'کوان' میں کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنی سلیبرٹیز کو ٹیلنٹ منیجر مہیا کرواتی ہے۔ کرشما دراصل جیہ کی جونیئر ہیں۔

Published: undefined

اُدھر این سی بی نے آج پھر جیہ ساہا کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے۔ جیہ ساہا سے این سی بی دفتر میں پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔ پیر کے روز ان سے 4 گھنٹے تک این سی بی نے پوچھ تاچھ کی تھی۔ کرشما اور جیہ کے علاوہ آج سوشانت کی منیجر رہیں شروتی مودی اور 'کوان' کے ڈائریکٹر دھرو سے بھی پوچھ تاچھ ہونی ہے۔

Published: undefined

این سی بی نے اس سے پہلے ڈرگس معاملہ میں ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ ریا 9 ستمبر سے بھائیکھلا جیل میں ہیں۔ ان کی حراست آج ختم ہو رہی ہے۔ ریا کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیشی ہوگی۔ وہیں، ریا کے وکیل ستیش مانشندے ایک بار پھر ضمانت کے لیے کوشش کریں گے۔ حالانکہ اس سے پہلے دو بار ریا کی ضمانت عرضی خارج ہو چکی ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق ریا سے پوچھ تاچھ میں این سی بی کو اہم جانکاریاں ملی ہیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ڈرگس کیس میں ریا نے سارہ علی خان، رکل پریت سنگھ اور فیشن ڈیزائنر سمون کھمباٹا سمیت کئی فلمی ہستیوں کے نام لیے ہیں۔ ایسے میں آنے والے دنوں میں بالی ووڈ پر این سی بی کا کئی دیگر فلمی ہستیوں پر شکنجہ کس سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined