فلم اور تفریح

بالی ووڈ ڈرگس کنکشن: ریا چکرورتی نے سارہ علی خان پر لگایا بڑا الزام

ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ریا چکرورتی سے این سی پی کے ذریعہ ہوئی پوچھ تاچھ کے بعد اب ڈرگ اینگل کی جانچ میں 25 اہم بالی ووڈ ہستیوں کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

تصویر انسٹا گرام
تصویر انسٹا گرام 

سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اس وقت 14 دنوں کی عدالتی حراست میں ہیں اور این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) ان سے ڈرگس کنکشن کے بارے میں لگاتار پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ریا چکرورتی نے اس تعلق سے بالی ووڈ کی کئی مشہور اداکاراؤں کا نام لیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کا بھی ڈرگس کنکشن ہے۔

Published: 12 Sep 2020, 3:20 PM IST

ہندی نیوز پورٹل 'نیوز 18' پر شائع ایک خبر کے مطابق ریا نے جن ناموں کا انکشاف کیا ہے ان میں دو بڑی اداکاراؤں سمیت ایک فیشن ڈیزائنر کا نام بھی شامل ہے۔ ان میں سے ایک کو مشہور و معروف اداکار کا دوست بتایا جا رہا ہے۔ جہاں تک ریا کے ذریعہ بتائے گئے شہرت یافتہ اداکاراؤں کے نام کا سوال ہے، تو ان میں ایک سارہ علی خان ہیں اور دوسری کا نام ہے رکل پریت سنگھ۔ این سی بی کی پوچھ تاچھ کے دوران ریا چکرورتی نے ان دونوں کا نام لیا اور کہا کہ ان کا کنکشن بھی ڈرگس سے ہے۔

Published: 12 Sep 2020, 3:20 PM IST

جہاں تک فیشن ڈیزائنر کے نام کا سوال ہے، تو اس سلسلے میں ابھی تک کچھ وضاحت نہیں ہو سکی ہے۔ لیکن این سی بی نے ان تینوں کو ہی جانچ کے دائرے میں رکھا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران ریا نے قبول کیا ہے کہ انھوں نے دو اداکاراؤں و ڈیزائنر کے ہمراہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ڈرگس لی ہے۔ ساتھ ہی ریا چکرورتی نے ایجنسی کو یہ بھی بتایا کہ بالی ووڈ کے 80 فیصد سلیبرٹی ڈرگس استعمال کرتے ہیں۔

Published: 12 Sep 2020, 3:20 PM IST

ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ این سی پی کے ذریعہ ڈرگ اینگل کی جانچ میں 25 اہم بالی ووڈ ہستیوں کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ این سی بی کو دیئے گئے اپنے بیان میں ریا نے سوشانت کے لیے ڈرگس کی خرید میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے اور ساتھ ہی پیسے کے لین دین کو سنبھالنے کی بات بھی قبول کی ہے۔

Published: 12 Sep 2020, 3:20 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Sep 2020, 3:20 PM IST