فلم اور تفریح

بی جے پی نفرت کی کھیتی سے منافع کی فصل کاٹنا بند کرے، کانگریس

جب کشمیر کے حالات خراب ہو رہے تھے اس وقت وزیراعلیٰ کو ہٹاکر بی جے پی کے بٹھائے گورنر نے سیکورٹی فراہم کرنے کے بجائے کشمیری پنڈتوں کو ہجرت پر کیوں اکسایا؟

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے جموں و کشمیر کے حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے اور کشمیری پنڈتوں کی تکلیف کو صرف فلموں کے حوالے چھوڑ دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان رندپیپ سنگھ سرجے والا نے جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم باپو کے اصولوں سے لے کر کشمیری پنڈتوں کے درد تک سب کچھ فلموں کے ذمے چھوڑ دینا چاہتے ہیں اور حقائق اور سچائی سے منہ موڑ کر صرف ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سرپست آر ایس ایس تنظیم 1925 سے لے کر 1947 کی تحریک آزادی تک باپو کے خلاف کھڑی رہی اور 'سول نافرمانی' اور 'بھارت چھوڑو' تحریک تک ہر بار انگریزوں کے ساتھ کھڑی رہی۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ آج مودی پنڈتوں کے درد کی بات کرتے ہیں، لیکن انہیں یہ بتانا چاہیے کہ جب 1990 میں کشمیری پنڈت دہشت گردی اور بربریت کے سائے میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے تب بی جے پی کے 85 ایم پی، جن کی حمایت سے مرکز کی وی پی سنگھ کی حکومت چل رہی تھی، کیا کر رہے تھے؟۔ تب وزیراعلیٰ کو ہٹاکر بی جے پی کے بٹھائے گورنر نے سیکورٹی فراہم کرنے کے بجائے کشمیری پنڈتوں کو ہجرت پر کیوں اکسایا؟

Published: undefined

سرجے والا نے کہا کہ جب بی جے پی کی حمایت یافتہ حکومت کے تحت کشمیری پنڈتوں پر ظلم و ستم کیا جا رہا تھا اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا اور اپنی آواز بلند کی، لیکن بی جے پی نے اس سانحہ کی خاموشی سے حمایت کی اور سیاسی فائدے کے لیے 'رتھ یاترا' نکالتی رہی ۔ اب بھی یہ پارٹی کشمیری پنڈتوں کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے سوال کیا کہ مودی حکومت نے آٹھ سالوں میں کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری کے لیے کیا کیا ہے۔ کشمیر کے حالات ایک بار پھر بگڑ گئے، تشدد بڑھ گیا اور ہزاروں کشمیریوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
انہوں نے کہا کہ اب جب کشمیری پنڈت کچھ نہیں کر سکتے تو انہوں نے فلمیں دکھانا شروع کردیا اور نفرت کی کھیتی سے منافع کی فصل کاٹنے لگے ہیں ۔بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جب کشمیری پنڈت ہجرت پر مجبور تھے تب آپ کی حمایت سے دہلی کی حکومت چل رہی تھی۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ یو پی اے حکومت کے 10 سال کے دوران 4,241 دہشت گرد مارے گئے اور وزیر اعظم کے پیکیج میں 3,000 نوکریاں فراہم کی گئیں اور 5,911 ٹرانزٹ رہائش گاہ جب کہ مودی حکومت کے ایک سال میں 1,419 دہشت گرد مارے گئے، صرف 520 ملازمتیں اور 1000 ٹرانزٹ رہائشیں بنائی گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر