موہن لال، تصویر @MIB_India
ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اعزاز ’داداصاحب پھالکے ایوارڈ 2023‘ کا آج اعلان کر دیا گیا۔ 2023 کے لیے یہ ایوارڈ جنوبی ہند کے معروف سپراسٹار موہن لال کو دیا جائے گا۔ اداکار کو یہ اعزاز ہندوستانی سنیما میں ان کے تعاون کے لیے مل رہا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ جانکاری دی۔
Published: undefined
مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’داداصاحب پھالکے ایوارڈ سے متعلق سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر حکومت ہند کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ محترم موہن لال کو مشہور داداصاحب پھالکے ایوارڈ 2023 فراہم کیا جائے گا۔ اس عظیم اداکار، ہدایت کار و فلمساز کو ہندوستانی سنیما میں ان کے قابل قدر تعاون کے لیے اعزاز بخشا جا رہا ہے۔‘‘ پوسٹ میں یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ ’’یہ ایوارڈ 23 ستمبر 2025 کو 71ویں نیشنل فلم ایوارڈ کی تقریب میں فراہم کیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
موہن لال کو ’داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘ دیے جانے کے اعلان پر مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنی یہ خوشی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بذریعہ پوسٹ ظاہر کی ہے۔ انھوں نے موہن لال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’کیرالہ کی خوبصورت زمین آدیپولی سے لے کر دنیا بھر کے ناظرین تک، ان کے کام نے ہماری ثقافت کا جشن منایا ہے اور ہماری امیدوں کو بڑھایا ہے۔ ان کی وراثت ہندوستان کے تخلیقی جذبہ کو متاثر کرتی رہے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز