فیفا عالمی کپ

مراکش  اسپین کو ہرا کر پہلی مرتبہ کواٹر فائنل میں، راموس کی ہیٹ ٹرک سے پرتگال بھی کواٹر فائنل میں

پرتگال کے کوچ نے اپنے بہترین  گول اسکورر کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ راموس کو شروع سے میدان میں اتار کر ایک بہادر فیصلہ لیا اور اس کا ان کے لیے اچھا نتیجہ نکلا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

معروف کھلاڑی رونالڈو کی جگہ کھیلنے والے نوجوان گونکالو راموس نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کر کے پرتگال کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ 21 سالہ اسٹرائیکر نے لوسیل اسٹیڈیم میں راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں پرتگال کو سوئٹزرلینڈ کو 6-1 سے شکست دینے میں مدد کی۔ پرتگال کے کوچ فرنینڈو سانتوس نے اپنے بہترین  گول اسکورر کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ راموس کو شروع سے میدان میں اتار کر ایک بہادر فیصلہ لیا اور اس کا ان کے لیے اچھا نتیجہ نکلا۔ پرتگال کا مقابلہ مراکش سے ہوگا جو پہلی بار اسپین کو ہرا کر کواٹر فائنل میں پہنچی ہے۔

Published: undefined

فیفا عالمی کپ 2022 کے پہلے  سپر 16 کے  مقابلہ میں افریقی ٹیم  مراکش نے سال 2010 کی عالمی چیمپین اسپین کی ٹیم کو پینالٹی شوت آؤٹ میں ہرا دیا اور کواٹر  فائنل میں پہنچنے والی  پہلی ٹیم بن گئی ۔ کواٹر فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم پرتگال کی ہے جس نے سوٹزر لینڈ کو ایک گول کے مقابلہ چھہ گولوں سے شکست دی ۔

Published: undefined

مراکش اور اسپین کے بیچ مقابلہ سنسنی خیز  رہا اور اضافی وقت کے با وجود دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں ۔ اسپین نے پورے میچ میں کھیل پر اپنی پکڑ بنائے رکھی لیکن مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کر کے ان کو گول کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ میچ کے دوران کاونٔٹر پر مراکش کی ٹیم نے کئی حملہ کئے لیکن یا تو وہ باہر چلے گئے یا اسپین کے گول کیپر نے بچا لئے۔

Published: undefined

پینالٹی شوٹ آؤٹ میں جہاں اسپین کے کھلاڑیوں نے خراب شاٹس لیں وہیں مراکش کے گول کیپر نے شاندار دفاع کیا اور تین پینالٹی روک لیں ۔ مراکش   کی ٹیم عالمی کپ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ سپر 16 میں داخل ہوئی جبکہ پہلی مرتبہ کواٹر فائنل  فائنل میں پہنچی ۔ مراکش کے زیادہ تر کھلاڑی یوروپ میں کھیلتے ہیں اور فتح کی آخری پینالٹی لینے والے مراکش کے حکیم کی پیدائش میڈرڈ یعنی اسپین میں ہی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined