فیفا عالمی کپ

مراکش نے تاریخ ضرور رقم کی لیکن کروشیا نے فیفا عالمی  کپ میں تیسرا مقام حاصل کیا

مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہونے کے بعد کروشیا نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے برتری حاصل کی اور فاتح رہی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کروشیا نے مسلاو اورسک کے فیصلہ کن گول کی بدولت مراکش کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہراکر 2022 کے فیفا عالمی کپ مقابلہ میں تیسرا مقام حاصل کر لیا ۔

Published: undefined

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جوسکو گوارڈیول نے ساتویں منٹ میں کروشیا کا کھاتہ کھولا تاہم مراکش نے نویں منٹ میں اشرف داری کے گول سے میچ میں واپسی کی۔  اس کے بعد مسلاواورک  نے 42ویں منٹ میں گول کرکے کروشیا کی فتح پر مہر ثبت کردی۔

Published: undefined

2018 فیفا عالمی کپ میں دوسرے مقام پر رہی کروشیا  کی قومی ٹیم نے اس جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اس ایڈیشن میں تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ مراکش  کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی۔ عالمی چیمپئن کا فیصلہ آج ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان ہونے والے خطابی میچ سے ہوگا۔

Published: undefined

مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہونے کے بعد کروشیا نے یہاں جارحانہ آغاز کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی۔ جسے ساتویں منٹ میں ایوان پریسچ نے لوورو میجر کی فری کک کو ہیڈر سے مار کر گوارڈیول تک پہنچایا۔ کروشیا کی جانب سے ماسک پہن کر کھیلنے والے گوارڈیول نے گیند کو نیٹ میں داغ کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔

Published: undefined

کروشیا کی خوشی مختصر ثابت ہوئی کیونکہ دو منٹ بعد مراکش کو فری کِک ملی۔ داری نے فری کک سے حکیمی زییش کے کراس کو گول میں پہنچاکر اسکور کو 1-1 سے برابر کر دیا ۔ اس گول سے حاصل ہونے والے اعتماد سے مراکش نے پہلے ہاف میں مزید دو مواقع پیدا کیے لیکن افریقی ٹیم انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکی۔

Published: undefined

ہاف ٹائم سے قبل کروشیا کو موقع ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپی ٹیم نے اپنی برتری کو دگنا کر دیا۔اورسیچ نے مراکشی باکس کے کنارے کھڑے ہو کر گیند کو گول کی طرف پھینکا جو ڈیفنس سے ہوتی ہوئی  پول سے لگ کر نیٹ میں داخل ہو  گئی۔

Published: undefined

پہلے ہاف میں پیچھے رہنے کے بعد مراکش دوسرے ہاف میں کروشیا پر کوئی دباؤ نہ بنا سکا۔ مراکش انجری ٹائم میں اپنا دوسرا گول زییش کے کراس سے کرنے کے قریب پہنچا لیکن گول کے قریب کھڑے یوسف النصری ہیڈر سے گیند کو نیٹ میں نہ پہنچا سکے۔

Published: undefined

مراکش کے کھلاڑی ریفری سے ناراض نظر آئے کیونکہ  ان کی نظر میں مراکش  کی ٹیم کو  انجری ٹائم میں پینالٹی ملنی چاہئے تھی۔ کل کھیلے گئے میچ میں مراکش نے کروشیا کی ٹیم کو زیادہ پریشان نہیں کیا ۔واضح رہے کہ مراکش فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں چوتھامقام حاصل کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined