تعلیم اور کیریر

مودی حکومت کا امبانی کو تحفہ، ’جیو انسٹی ٹیوٹ‘ کھلنے سے قبل بہترین بتایا

صرف تجویز دینے پر مودی حکومت آپ کے ادارے کو ’بہترین‘ کا درجہ فراہم کر دیگی اور سوالات اٹھیں تو فکر نہ کریں، کیوں کہ صفائی بھی حکومت دے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا پرکاش جاوڈیکر کی طرف سے پوسٹ کئے گئے نجی شعبہ کے ’بہترین اداروں‘ کی تصاویر

اگر آپ تعلیم کے میدان میں انقلاب لانا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے ادارے میں حکومتی مداخلت نہ ہو تو اس کے لئے آپ کونہ کیمپس درکار ہے اور نہ ہی اساتذہ۔ بس ایک اچھی سی تجویز بناکر دیں اور مودی حکومت ہوا میں ہی آ پ کے ادارے کو ’انسٹی ٹیوٹ آف امیننس‘ یعنی کہ بہترین ادارے کا درجہ فراہم کر دے گی۔ سوال اٹھے تو صفائی بھی حکومت ہی دیگی آ پ کو اس کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Published: 10 Jul 2018, 11:14 AM IST

آپ کو اپنے ادارے کے لئے نہ تو ویب سائٹ بنانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کی، جہاں آپ کو اپ ڈیٹ دینے پڑیں۔

بہترین ادارے کے زمرے میں آنے کے ساتھ ہی حکومت کی طرف سے آپ کو تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے ملنا طے ہو جائیں گے۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ کا نام مکیش امبانی، آپ کی بیوی کا نام نیتا امبانی اور ملک میں نریندر مودی کی حکومت ہو! سوال اٹھیں گے تو حکومت یہ کہہ کر صفائی بھی دے گی کہ دیکھو کتنا بہترین منصوبہ ہے! یہ ادارہ آنے والے وقت میں شعبہ تعلیم میں انقلاب لا دیگا۔

یہ سب، ہم یوں ہی نہیں کہہ رہے۔ دراصل پیر یعنی 9 جولائی کو مودی حکومت کی فروغ انسائی وسائل کی وزارت نے ملک کے 6 اداروں کو بہترین ادارہ یعنی انسٹی ٹیوٹ آف امیننس کا درجہ فراہم کیا ہے۔ ان اداروں میں 3 سرکاری اور 3 نجی ادارے شامل ہیں۔ جن نجی اداروں کو بہترین قرار دیا گیا ہے ان کا نام آپ نے شاید ہی سنا ہو۔ ان میں ایک ادارے کا نام ہے جیو انسٹی ٹیوٹ۔ جی ہاں! آپ نے صحیح اندازہ لگایا، یہ جیو فون یا جیو موبائل والا ہی جیو ہے۔

Published: 10 Jul 2018, 11:14 AM IST

حکومت نے بغیر وجود میں آئے جیو انسٹی ٹیوٹ ادارے کا جس کا ابھی تک کوئی کالج یا یونیورسٹی وجود میں ہے، پھر بھی اس کو بہترین اداروں میں شامل کرلیا گیا۔ جس کی وجہ سے ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیو انسٹی ٹیوٹ ریلائنس گروپ کا ادارہ ہے، لیکن ابھی تک اس نے کام کرنا بھی شروع نہیں کیا ہے۔ اس ادارے کے تعلق سے ہم نے معلومات حاصل کرنا چاہی تو اس کا کوئی ٹوئٹر ہینڈل تک نظر نہیں آیا۔

Published: 10 Jul 2018, 11:14 AM IST

بتایا جا رہا ہے کہ آنے والے کچھ سالوں میں یہ ادارہ وجود میں آ سکتا ہے اور جب یہ وجود میں آئے گا تو اس کے چلانے میں حکومت کا دخل نہ کے برابر ہوگا۔ جب لوگوں نے اس انسٹی ٹیوٹ کو چنے جانے پر سوالوں کی بارش کر دی تو حکومت کو خیال آیا کہ کچھ گڑبڑ ہو گئی ہے۔ دیر رات گئے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی طرف سے صفائی پیش کی گئی۔ صفائی دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیو انسٹی ٹیوٹ کو بہتر کیوں قرار دیا گیا ہے۔

Published: 10 Jul 2018, 11:14 AM IST

فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کو گرین فیلڈ کیٹگری میں چنا گیا ہے جو کہ ان نئے اداروں کے لئے ہوتی ہے جن کی کوئی تاریخ نہیں ہوتی۔ کمیٹی نے اس انسٹی ٹیوٹ کی تجویز دیکھی اور اسے میعاروں پر پورا اترنے کی بنا پر چن لیا گیا۔ بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے پاس جگہ ہے، منصوبہ ہے اور پیسہ لگانے کا بھروسہ بھی ہے، وغیرہ وغیرہ۔

دراصل کسی ادارہ کو انسٹی ٹیوٹ آف امیننس کا درجہ ملنے کے بعد اس کے میعار اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے اور نئے نصاب کو جوڑا جا سکتا ہے۔ ان اداروں کو عالمی سطحی ادارے بنانے کی کوشش کی جاتی ہے اور عموماً ایسے ادارے اپنا فیصلہ خود لینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔

Published: 10 Jul 2018, 11:14 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Jul 2018, 11:14 AM IST