تعلیم اور کیریر

یو پی: سلطان پور میں پرائمری اسکول گود لینے کی منفرد پہل

اترپردیش کے ضلع سلطان پور میں پرائمری اسکولوں کو گود لے کر اسے ماڈل اسکول بنانے کے معاملے میں پورے ملک میں نظیر پیش کرنے کو تیار ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سلطان پور: اترپردیش کے ضلع سلطان پور میں پرائمری اسکولوں کو گود لے کر اسے ماڈل اسکول بنانے کے معاملے میں پورے ملک میں نظیر پیش کرنے کو تیار ہے۔ یہاں کے رکن پارلیمان، ایم ایل اے، سابق وزیر،سابق ایم ایل اے سمیت دیگر لیڈر،وکیل ڈاکٹر،ٹیچر اور سماجی کارکنوں نے بھی اپنے یہاں تعلیمی اداروں کی صورت اور سیرت بدلنے کے لئے ایک ایک اسکول کو گودلیا ہے۔ گورنر آنندی بین پٹیل بدھ کو اس قابل تعریف کام کے لئے ان تمام افراد کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

Published: undefined

پروگرام کے کوآرڈینیٹر وارانسی ڈویژن کے بی جے پی کے نائب صدر رام چندر مشرا نے منگل کو یو این آئی کو بتایا کہ 13 نومبر کی صبح ساڑھے دس بجے گورنر آنندی بین پٹیل یہاں پہنچیں گی اور پنڈت رام نریش ترپاٹھی آدیٹوریم میں گود لینے والے سبھی افراد کے ساتھ اسکولوں کے نظام اور میعار پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ سبھی کو گود لینے کے عزم کا تصدیق نامہ فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ اسکولوں کو گود لینے سے پہلے ضلع میں پانچ ایسے اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے تنخواہ سے اسکولوں میں وسائل کا انتظام کیا اور تعلیمی بہتری کا انتظام پرائیویٹ اسکولوں کی طرز پر کیا۔ان اساتذہ کو گورنر اعزاز سے نوازیں گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سلطان پور میں دو سال قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر بی جے پی کے لیڈر رام چندر مشر نے اپنے پارلیمانی حلقے میں کڑوار بلا ک کے تحت آنے والے دلئی گاؤں کے پرائمری اسکول کو گود لے کر وہاں پر وسائل کے انتظام کے ساتھ تعلیم کا میعار انگریزی اسکولوں جیسا کردیا تھا۔اب بی جے پی لیڈر کے خاندان کے بچے اسی اسکول میں پڑھتے ہیں۔اس کے بعد سے ضلع میں پرائمری اسکولوں کو گود لینے کی مہم چل پڑی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ