تعلیم اور کیریر

ہائی اسکول: میرٹ میں مقام بنانے والی زینب وکیل، سوشل میڈیا سے پرہیز، انٹرنیٹ سے مدد!

زینب نے کہا، ’’میں نے ہر روز 6 سے 8 گھنٹے تک پڑھائی کی اور کوچنگ بھی کی۔ میں سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتی لیکن ریاضی کے سوالوں کو حل کرنے میں ضرور میں نے انٹر نیٹ کا سہارا لیا۔‘‘

زینب وکیل نے 600 میں سے 567 نمبرات حاصل کیے ہیں
زینب وکیل نے 600 میں سے 567 نمبرات حاصل کیے ہیں 

ہائی اسکول کی میرٹ میں نواں مقام حاصل کرنے والی نے انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کر کے مثال پیش کر دی ہے۔ انہیں سوشل میڈیا سے پرہیز ہے لیکن انہوں نے انٹر نیٹ کا سہارا لے کر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ زینب نے 94.50 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں اور وہ کافی خوش ہیں۔

Published: 27 Apr 2019, 6:10 PM IST

تصویر سوشل میڈیا

لوہا منڈی جسونت نگر، ضلع اٹاوہ کے رہائشی محمد وکیل کی بیٹی زینب نے جسونت نگر کے سگھر سنگھ انٹر کالج سے ہائی اسکول کا امتحان دیا۔ ہفتہ کے روز جب نتیجہ آیا تو ان کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا۔ زینب نے 600 میں سے 567 نمبرات حاصل کیے ہیں۔ زینب کے والد دکان چلاتے ہیں اور ان کی والدہ افسانہ گھریلو خاتون ہیں، چھوٹا بھائی دانش چھٹی کلاس میں زیر تعلیم ہے۔

Published: 27 Apr 2019, 6:10 PM IST

زینب نے کہا کہ انہوں نے ہر روز 6 سے 8 گھنٹے تک پڑھائی کی اور کوچنگ بھی جاتی رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتیں لیکن انہوں نے ریاضی کے سوالوں کو حل کرنے میں ضرور انٹر نیٹ کا سہارا لیا۔ اس سے انہیں سوال نامہ کو حل کرنے میں بھی کافی مدد ملی۔ اب ان کا خواب آئی اے ایس بننے کا ہے۔ سیاست کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Published: 27 Apr 2019, 6:10 PM IST

زینب نے بتایا کہ والدین نے انہیں ہمیشہ تعلیم کی طرف راغب کیا اور وہ اپنے والدین کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔ انہیں ضلع کی بھی خدمت کرنے کی تمنا ہے۔ زینب کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ ان کا نام میرٹ لسٹ میں آ جائے گا۔

Published: 27 Apr 2019, 6:10 PM IST

یو پی بورڈ: طالبات نے پھر ماری بازی

پریاگ راج: اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کی جانب سے سنیچر کو اعلان کردہ نتائج میں ایک بار پھرطلبا کے مقابلے میں طالبات اول رہیں۔ اترپردیش میں سال 2019 کے ہائی اسکول امتحان میں کل 3192587 طلبا نے فارم بھرے تھے۔ جس میں سے 2839284 طلبا نے امتحان میں شرکت کی اور کل 2273304 طلبا و طالبات کامیاب رہے۔

Published: 27 Apr 2019, 6:10 PM IST

اس امتحان میں ریاست بھر سے شامل ہونے والے 2839284 طلبا و طالبات میں سے 1517984 طلبا ہیں اور 1321300 طالبات ہیں جن میں سے 1163735 لڑکے اور 1109569 لڑکیوں نے امتحان میں کامیابی درج کی ہے۔ طلبا کے پاس ہونے کا فیصد ہے 76.66 فیصد ہے جبکہ طالبا ت کے پاس ہونے کا فیصد 83.97 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر طلبا کے مقابلے میں طالبات کے پاس ہونے کا فیصد 07.32 فیصد زیادہ ہے۔

Published: 27 Apr 2019, 6:10 PM IST

اسی طرح سے انٹر میڈیٹ میں کل 2603169 طلبا و طالبات نے فارم بھرے تھے جن میں سے 2352049 نے امتحان میں شرکت کی اور 1647919 طلبا و طالبات نے کامیابی درج کی۔ انٹرمیڈیٹ میں ریاست بھر میں شرکت کرنے والے 2352049 امیدواروں میں سے1247375 لڑکے اور 1104674 لڑکیاں ہیں۔ جن میں سے 703330 لڑکے اور 844589 لڑکیوں نے کامیابی درج کی ہے۔ انٹرمیڈیٹ میں طلبا کے کامیابی کا فیصد 64.40 ہے جبکہ طالبات کے کامیابی کا فیصد 76.46 ہے۔ مجموعی طور پر ہائی اسکول میں کل 80.07 فیصد جبکہ انٹرمیڈیٹ میں 70.06 فیصد طلبا و طالبات نے کامیابی درج کی۔

Published: 27 Apr 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Apr 2019, 6:10 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع