تعلیم اور کیریر

دہلی میں نرسری داخلوں کا عمل شروع، قرعہ کی ویڈیو گرافی کا حکم

دہلی میں رہنے والے ہر والدین کو اپنے بچہ کو اچھے اسکول میں داخلہ کے لئے ایک سخت امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔ جوکہ ایک تکلیف دہ عمل ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

دہلی میں نرسری میں داخلہ کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔ دہلی حکومت کے ڈائریکٹریٹ برائے تعلیم نے داخلہ کا پورا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈیول کے مطابق نرسرے کے لئے داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 27 دسمبر ہوگی جبکہ منتخب بچوں کی پہلی فہرست 24 جنوری کو اور دوسری فہرست 12 فروری کو جاری کی جائے گی۔ ڈائریکٹریٹ نے تمام پرائیویٹ، غیر امداد یافتہ اور منظورشدہ اسکولوں کو اپنے یہاں داخلہ کے لئے ضابطوں اور پوائنٹس ٹیبل کو ڈائریکٹریٹ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈائریکٹریٹ کے احکام کے مطابق والدین کے لئے داخلہ فارم کے ساتھ پراسپیکٹس خریدنا لازمی نہیں ہے اور اسکول انتظامیہ ان کو خریدنے کے لئے مجبور نہیں کر سکتی اور نہ ہی ان سے اس کے لئے کوئی فیس چارج کر سکتا ہے۔ صرف 25 روپے جو ناقابل واپسی ہوں گے وہ والدین سے رجسٹریشن فیس کے طور پر وصول کیے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

آرڈر کے مطابق نرسری میں داخلہ کے لئے بچے کی عمر داخلہ سال کے 31 مارچ تک کم از کم تین سال، کے جی کے لئے چار سال اور پہلی کلاس کے لئے پانچ سال طے کی گئی ہے۔ کے جی یعنی پری پرئمری کے لئے بچہ کی عمر 31 مارچ تک پانچ سال سے کم ہونی چاہیے۔ نرسری یعنی پری اسکول میں داخلہ کے لئے عمر 31 مارچ تک چار سال سے کم ہونی چاہیے اور پہلی کلاس میں داخلہ کے لئے عمر 31 مارچ تک چھ سال سے کم ہونی چاہیے۔

Published: undefined

داخلہ میں رہائش کا پتہ ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے اس لئے ڈائریکٹریٹ نے حکم دیا ہے کہ پتہ کے ثبوت کے لئے والدین کا راشن کارڈ یا اسماڑت کاڑد دے سکتے ہیں جس میں والدین اور بچے کا نام ہونا چاہیے۔ بچے یا والدین کا ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ (مستقل رہائش کا سرٹیفیکیٹ)، والدین کا ووٹر شناختی کارڈ، بجلی، ایم ٹی این ایل، پانی کا بل یا پاسپورٹ اور آدھار کارڈ دیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

ڈائریکٹریٹ کے مطابق اگر ضرورت پڑے تو قرعہ کرانا ہوگا جو انتہائی شفاف انداز میں ہونا چاہیے جس میں تمام اہل بچوں کے والدین کو پہلے سے مطلع کیا جانا چاہیے اور اس کی ویڈیو گرافی بھی ہونی چاہیے۔ دہلی میں نرسری میں داخلہ والدین کے لئے بہت اہم اور ایک تکلیف دہ عمل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined