تعلیم اور کیریر

کشمیر: 12 ویں کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں آگے!

جموں اینڈ کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بوس) کے 12 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان نتائج کا اعلان جمعرات کی صبح کیا گیا ہے جس میں کامیاب امیدواروں کا تناسب 61.44 رہا۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا لڑیاں پھر آگے...
<span data-offset-key="664ej-0-0"><span data-text="true">گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بارہمولہ کی طالبہ دردانہ مسعودی نے 500 میں سے 487 نمبرات حاصل کر کے ٹاپ کیا ہے۔ دردانہ کو ملے نمبرات کا فیصد 97.7 ہے اور وہ آرٹ اسٹریم کی طالبہ ہیں۔</span></span>

جے کے بوس نے خطہ کشمیر کے لئے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق گزشتہ سال ہوئے امتحانات میں کل 55163 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تھا جن میں سے 29331 لڑکے تھے جبکہ 25823 لڑکیاں تھیں ۔ امتحان دینے والے طلباء میں سے 16612 طالبات جبکہ 17281 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں سے بازی مار لی ہے، ان کی کامیابی کا فیصد 64.31 ہے جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 58.92 رہا۔ کل 2522 لڑکے ناکام رہے جبکہ 9528 طلبہ دوبارہ امتحان میں بیٹھیں گے جبکہ محض 1518 لڑکیاں ہی ناکام رہی ہیں جبکہ 7702 لڑکیاں دوبارہ امتحان دیں گی۔

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بارہمولہ کی طالبہ دردانہ مسعودی نے 12 ویں جماعت میں 500 میں سے 487 نمبرات حاصل کر کے ٹاپ کیا ہے۔ دردانہ کو ملے نمبرات کا فیصد 97.7 ہے اور وہ آرٹ اسٹریم کی طالبہ ہیں۔

ادھر افضل گرو کے بیٹے غالب افضل گرو نے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجویشن (بوس) کے زیر اہتمام منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔افضل گرو کو پارلیمنٹ پر حملہ کے معاملہ میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور 9 فروری 2013 کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

Published: 11 Jan 2018, 4:39 PM IST

تصویر سوشل میڈیا

غالب افضل گرو نے سال 2016 میں بھی میٹرک کے امتحانات میں 500 میں سے 474 نمبرات حاصل کرکے 19 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ سائنس کا طالب علم غالب گورو ڈاکٹر بننا چاہتا ہے۔

بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج آنے کے بعد جب یہ خبر پھیلی کہ افضل گرو کے بیٹے غالب گرو نے 500 میں سے441 نمبرات حاصل کئے ہیں تو اہلیان وادی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس خاص طور پر فیس بک پر زبردست خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور ان کی طویل و کامیاب زندگی کے لئے دعائیں کیں۔

Published: 11 Jan 2018, 4:39 PM IST

تصویر سوشل میڈیا

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: پیلٹ گن سے نابینا ہوئی انشاء میٹرک میں کامیاب!

گذشتہ روز یعنی 9 جنوری 2018 ء کو جب وادی میں میٹرک (دسویں) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو اس میں 2016 ء کے ایجی ٹیشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پیلٹ گن کے استعمال سے نابینا ہونے والی انشاء مشتاق نے کامیابی حاصل کی۔ انشاء اس وقت پیلٹ بندوق سے مکمل طور پر نابیناہو گئی تھی جب وہ اپنے مکان کی کھڑکی سے احتجاجی مظاہروں کو دیکھ رہی تھی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 11 Jan 2018, 4:39 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jan 2018, 4:39 PM IST