تعلیم اور کیریر

اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلور ’برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ‘ سے سرفراز

عائشہ نور نے بتایا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول، بنگلور نے عالمی معیار کے کلاس روم، عالمی معیار کے طریقہ تدریس اوراسمارٹ کلاس کے اعتراف میں سال 2019-22 کے لئے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ ملا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی/ بنگلور: بنگلور کے دینی وعصری تعلیم کا سنگم اقرا انٹرنیشنل اسکول کو عالمی معیار کے کلاس روم، بہترین سہولت، اچھے طریقہ تعلیم، تعلیم میں اختراعات اور ’نصاب میں بین الاقوامی جہت کے فروغ میں نمایاں خدمات کے لئے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ (آئی ایس اے) سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ چنئی کے تاج کورو منڈل ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں برٹش کونسل کی طرف سے دیا گیا۔

Published: undefined

اقرا انٹرنیشنل اسکول، بنگلور کی بانی منیجنگ ڈائرکٹر عائشہ نور نے جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول، بنگلور نے عالمی معیار کے کلاس روم، عالمی معیار کے طریقہ تدریس اوراسمارٹ کلاس کے اعتراف میں سال 2019-22 کے لئے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ (آئی ایس اے) ملا ہے۔ اس کے علاوہ اقراء انٹرنیشنل اسکول کے تعلیمی ویڈیو کو ملک کے کئی اسکولوں کے ویڈیوز میں منتخب کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس اسکول کو ملک کے اسلامک اسکولوں میں باوقار قومی اسکول قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

تعلیمی میدان میں کام کرنے کا حوصلہ ملا ہے: نور عائشہ

قبل ازیں اسکول کی نمایاں کارکردگی کی وجہ سے متعدد قومی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ یہ ایوارڈ بینچ مارکنگ اسکیم ہے جس میں اسکولوں کو اپنے نصاب میں بین الاقوامی جہت شامل کرکے اور کلاس روم کی بات چیت اورتبادلہ خیالات، اختراعات کرنے، تدریسی طریقوں میں ایک نمایاں سطح حاصل کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ سے ہمیں مزید تعلیمی میدان میں کام کرنے کا حوصلہ ملے گا اور اپنے اسکول کے معیار اور تعلیمی اختراعات کو مزید بلند کریں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ آئی ایس اے اسکولوں کو ایک ایکشن پلان تیار کرنے اور بین الاقوامی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک فریم ورک مہیا کرتا ہے، اور اسکولوں کو آئی سی ٹی کے استعمال، تخلیقی تعلیمی طریقوں اور سیکھنے کے حقیقی تناظر کے ذریعہ طلباء کے تعلیم و تعلم کا بھر پور تجربہ فراہم کرتا ہے۔اسی کے ساتھ آئی ایس اے ایک قائدانہ چیلنج ہے اور ٹیم کی تشکیل، جدت اور پروجیکٹ مینجمنٹ کو فروغ دیتا ہے۔

Published: undefined

بزنس گریجویٹ عائشہ نور نے بتایا کہ اقراء انٹرنیشنل اسکول نے اپنے طلبا کو بین الاقوامی اور عالمی پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے برٹش کونسل میں اندراج کیا تھا۔ انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ کا حصول اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایوارڈ کے لئے، سال بھر، طلباء اور اساتذہ تعلیمی عمل میں بین الاقوامی جہتوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے متعدد منصوبوں اور سرگرمیوں میں شریک ہوئے تھے۔ جس سے طلباء کو بہت فائدہ ہو اور ان سرگرمیوں نے انہیں عالمی ثقافتی اور تقابلی بصیرت روشناس کرایا تھا۔

Published: undefined

عائشہ نور نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان طلباء اور اساتذہ کی محنت سے ممکن ہوا ہے جو جبوتی، افغانستان، بنگلہ دیش، پاکستان، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، فرانس، چین، سری لنکا جیسے ممالک کے ساتھ سائنس، تاریخ وغیرہ کے ذریعہ مختلف باہمی تعاون کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے تھے۔ بانی مینیجنگ ڈائریکٹر نے عملے کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول اساتذہ شمیمہ پروین، انیقہ خان، تحیتہ ملا، مہناز روزہ احمد، لمینہ ایم کے، ممتاز بیگم، نغمہ اور فاطمہ جبیں کا خصوصی تعاون کے لئے شکر گزار ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس اسکول کی ایک نویں کلاس کی طالبہ ام ہانی ٹی کا ’ایرو اسپیس گرلز ان اسٹیم مینٹرشپ پروگرام‘ میں انتخاب ہوا ہے اور گریڈ آٹھ کے دو طالب علم عزیزم حافظ محمد عمر اور عزیزم حافظ محمد عقیل نے عصری علوم کے IGCSE Syllabus کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کریم مکمل کیا تھا۔ عائشہ مسلم بچے اور بچیوں کو کس طرح جدید طریقے سے دینی اور عصری تعلیم کا سنگم بنایا جائے اس پر مسلسل کوشاں رہتی ہیں۔ نور عائشہ اور اقرا انٹرنیشنل اسکول کو نمایاں تعلیمی کارکردگی کی وجہ سے اب تک متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined