تعلیم اور کیریر

ہونڈا کمپنی کی طرف سے لڑکیوں کو پائلٹ بنانے کے پروگرام کا اعلان

کمپنی کے ڈائریکٹر (کارپوریٹ معاملے) ہربھجن سنگھ نے یہاں اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کل سے اس کے لئے انتخابات کا عمل باضابطہ شروع ہوگا جو 10 اگست تک چلے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

احمدآباد: دنیا کی سب سے زیادہ ٹو ویلر بنانے والی کمپنی ہونڈا نے ہندوستان میں اب تک کے اپنے سب سے بڑے سی ایس آر (کارپوریٹ سماجی ذمہ داری) پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ 12ویں پاس 20 لڑکیوں کا انتخابت کر کے ان کی کمرشیل پائلٹ کی تربیت کا پورا خرچ فراہم کرے گی۔

Published: undefined

’سپنوں کی اڑان‘ نام کے اس پروگرام کے تحت گجرات کی پانچ سمیت کل چار ریاستوں (کرناٹک، راجستھان اور ہریانہ) کی 20 لڑکیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی تربیت کا خرچ (فی کس اوسطاً 80 لاکھ روپے) مہیا کرایا جائے گا اور انہیں بطور پائلٹ روزگار دلانے میں بھی مدد کی جائے گی۔ جاپانی نژاد کی ہونڈا کمپنی کے ساتھ ہندوستانی پلانٹ ابھی تک انہی چار ریاستوں میں ہیں۔

Published: undefined

اس پروگرام کے لئے کمپنی ہندوستانی فضائیہ کے سابق پائلٹوں کے علاوہ ایشیا میں ایئربیس 320 اڑانے والی پہلی خاتون کمرشیل پائلٹ کیپٹن اندرانی سنگھ کی خدمات بھی لے گی۔

Published: undefined

کمپنی کے ڈائریکٹر (کارپوریٹ معاملے) ہربھجن سنگھ نے یہاں اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کل سے اس کے لئے انتخابات کا عمل باضابطہ شروع ہوگا جو 10 اگست تک چلے گا۔ اس کےلئے امیدوار لڑکیوں کا تعلق ریاست کے بورڈ سے 12ویں پاس ہونا اور ریاضی اور طبیعیات میں 90 فیصد نمبر ہونا ضروری ہے۔

Published: undefined

کمپنی نے خواتین کو بااختیار بنانےکے لئے اس پروگرام کو شروع کیا ہے۔ ہندوستان میں ابھی کمرشیل پائلٹ میں صرف 12 خواتین ہی ہیں۔ کمپنی نے گزشتہ پانچ برسوں میں خواتین کو بااختیار بنانے سمیت سات ترجیحی شعبوں میں سی ایس آر کے لئے 132 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز