
حکومت نے کورونا وائرس کے وبا کے پیش نظر ملک کے اسکولی طلبا کو ڈیجیٹل تعلیم کی فراہمی کے لئے ایک رہنما خطوط جاری کیا ہے۔
مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کرکے یہ بتایا کہ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے یہ ہدایت نامہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہدایات ملک میں تین قسم کے طلباء کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر نشنک کے مطابق پہلے درجے میں وہ طلباء ہوں گے جن کے پاس آن لائن تعلیم کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ دوسرے وہ طلبہ ہوں گے جن کے پاس آن لائن تعلیم کے محدود وسائل ہیں ۔ تیسرے درجے کے وہ طلبہ ہوں گے جن کے پاس آن لائن تعلیم کی مناسب سہولت موجود ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔