تعلیم اور کیریر

مسابقہ قرأت کا آغاز: ’تجوید کا سیکھنا ہر مسلمان کے لئے لازمی‘

مسابقہ قرأت برائے طالبات و خواتین میں تقریباً 100 کے قریب قاریات نے حصہ لیا اور اس کی خصوصیت یہ رہی کہ اس میں 6 سالہ لڑکیوں نے بھی حصہ لیا

مسابقہ قرأت کا آغاز
مسابقہ قرأت کا آغاز 

حیدرآباد: سکریٹری شرفیہ قرأت اکیڈیمی حیدرآباد قاری محمدظہیرالدین نے کہا ہے کہ اکیڈیمی کے نویں سالانہ مسابقہ قرأت کا آغاز آفیسرس میس قدیم ملک پیٹ میں قاری محمد علی شرف الدین کی قرأت سے ہوا۔ مسابقہ قرأت برائے طالبات و خواتین میں تقریباً 100 کے قریب قاریات نے حصہ لیا۔ مسابقہ کی خصوصیت یہ رہی کہ اس میں 6 سالہ لڑکیوں نے بھی حصہ لیا۔

Published: undefined

مہمان خصوصی ڈاکٹر معراج ایم ڈی نے مسابقہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے لڑکیوں میں قرآن مجید کو تجوید و قرأت سے سیکھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔ بین الاقوامی قاریہ امۃ الرشید سعیدہ ارشدی نے فن تجوید و قرأت پر کہا کہ مرد ہو یا عورت، لڑکا ہو یا لڑکی ہر مسلمان عاقل و بالغ کے لئے تجوید کا سیکھنا لازمی ہے۔

Published: undefined

قرآن مجید کا نزول تجوید ہی کے ساتھ ہوا اور تجوید ہی کے ساتھ ہم تک سینہ بہ سینہ پہنچا۔ ڈائرکٹر شرفیہ قرأت اکیڈیمی حافظ و قاری ڈاکٹر محمدنصیرالدین منشاوی نے ہر سال مسابقہ میں طالبات و خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر مسرت کا اظہار کیا۔ مسابقہ میں انعام یافتگان کا اعلان اتوار 16جنوری بعد عشاء ہونے والے جلسہ تقسیم اسناد و انعامات میں کیا جائے گا۔

مسابقہ کی صدارت قاریہ امۃ الرشید سعیدہ ارشدی نے کی جب کہ ان ہی کی دعا پر مسابقہ اختتام کو پہنچا۔ عائشہ خانم اور محمدی بیگم نے تمام شرکاکا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined