تعلیم اور کیریر

بحرین: طلبہ کو گاڑیوں میں بٹھا کر گریجویشن تقریب کا اہتمام

بحرین میں بدھ کے روز ایک ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کھلے مقام پر کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کے والدین اور سرپرست اپنی گاڑیوں میں بیٹھے اس سرگرمی میں شریک رہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بحرین میں بدھ کے روز ایک ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کھلے مقام پر کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کے والدین اور سرپرست اپنی گاڑیوں میں بیٹھے اس سرگرمی میں شریک رہے۔ اسکول کی انتظامیہ نے کرونا وائرس کی وبا کے سبب تقریب کو اس طریقے سے منعقد کیا۔ بحرین میں لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

Published: undefined

بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کے زیر سرپرستی رواں سال "ابن خلدون نیشنل" ہائی اسکول کے انٹرمیڈیٹ طلبہ کی 29 ویں کھیپ میں 95 طلبہ فارغ التحصیل ہوئے۔

Published: undefined

ہر طالب علم تقریب میں پورے وقت اپنی گاڑی میں موجود رہا۔ صرف سرٹفکیٹ کی وصولی کے موقع پر طالب علم کو گاڑی سے نکل کر اسٹیج پر آنے کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر بھی تمام لوگوں کے بیچ دو میٹر کا مقررہ سماجی فاصلہ رکھا گیا۔

گریجویشن تقریب کے آغاز سے قبل طلبہ کے والدین اور سرپرستوں کی گاڑیوں کو پہلے سے مقررہ مقام پر صفوں میں پارک کروایا گیا۔ اس کا مقصد کرونا وائرس کے انسداد کے لیے طبی حکام کی جانب سے جاری احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا تھا۔ ہر طالب کے ساتھ صرف ایک گاڑی کو آنے کی اجازت دی گئی۔

Published: undefined

تقریبا کو یوٹیوب اور انسٹاگرام چینلوں پر براہ راست نشر کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ "ابن خلدون نیشنل" اسکول کا شمار مملکتِ بحرین میں نمایاں ترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ اپنی عملی زندگیوں میں مختلف شعبوں میں اچھے منصبوں پر فائز نظر آتے ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز