تعلیم اور کیریر

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نئے سال کے لیے داخلہ کا عمل شروع، تفصیلِ نصاب آن لائن دستیاب ہوگی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلہ کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلہ لینے کے لیے داخلہ ٹیسٹ کے آن لائن فارم 14 اپریل سے دستیاب ہوں گے

جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ 

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلہ کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلہ لینے کے لیے داخلہ ٹیسٹ کے آن لائن فارم 14 اپریل سے دستیاب ہوں گے اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 مئی مقرر کی گئی ہے۔ اس بار جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) کے ذریعے کئی انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلہ دینے جا رہی ہے۔

Published: undefined

جامعہ انتظامیہ کے مطابق دس انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلے کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ کے ذریعے کیے جائیں گے۔ یہ کورسز بی اے (آنرز) ہندی، بی اے (آنرز) سنسکرت، بی اے (آنرز) فرینچ اور فرانکوفون اسٹڈیز، بی اے (آنرز) اسپینش اور لیٹن امریکن اسٹڈیز، بی اے (آنرز) اکنامکس، بی اے (آنرز) ہسٹری، بی ایس سی ان بائیو ٹیکنالوجی، بائی ووک (سولر انرجی)، بی ایس سی (آنرز) فزکس اور بی اے (آنرز) ترکی زبان اور ادب ہیں۔

Published: undefined

جو طلبا ان کورسز کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند ہیں انہیں سی یو ای ٹی کا آن لائن فارم بھرنا ہوگا اور تفصیل نصاب (پراسپیکٹس) میں دی گئی ہدایات کے مطابق جامعہ کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نصاب اور دیگر تفصیلات سے متعلق اپ ڈیٹس کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔

یونیورسٹی اس تعلیمی سیشن سے ایک نیا پوسٹ گریجویٹ ڈگری کورس ایم اے پلاننگ (ایم پلان) شروع کر رہی ہے۔ یہ پروگرام فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ ایکوسٹکس میں 20 طلبا کے سالانہ داخلہ کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

Published: undefined

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تعلیمی سیشن 2022-2023 کے لیے ای پراسپیکٹس بنایا ہے۔ پراسپیکٹس جس میں مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، بی ٹیک، بی آرچ، ڈپلومہ ایڈوانسڈ ڈپلومہ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورسز میں داخلے سے متعلق معلومات شامل ہیں، یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور کنٹرولر آف امتحانات کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔

یونیورسٹی نے اپنے اسکولوں میں مختلف کلاسوں میں داخلے کے لیے بھی ای پراسپیکٹس شروع کیا ہے۔ آن لائن فارم 15 اپریل سے دستیاب ہوں گے اور 13 مئی 2022 فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہوگی۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی جامعہ اسکولوں کے ریگولر طلبہ اور پرائیویٹ امیدواروں کے لیے 10ویں بورڈ کا امتحان شروع ہو گیا ہے۔ دسویں جماعت کا یہ امتحان 7 مئی 2022 تک جاری رہے گا۔ امتحان میں کل 740 ریگولر طلبا اور 531 پرائیویٹ امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ اسکول میں 12ویں جماعت کا بورڈ امتحان 6 مئی سے شروع ہوگا۔ 12ویں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں کل 1062 ریگولر اور 500 سے زائد پرائیویٹ طلبہ شریک ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو