DW

جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

امیزون کے حصص کی قیمت میں اس برس 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ ٹیسلا کی قیمت میں 24 فیصد کی کمی آئی ہے۔

جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے 

ایمیزون کے بانی نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق گزشتہ برس بیزوس نے اربوں ڈالر کا فائدہ اٹھایا، جب کہ مسک کو اربوں کا نقصان ہوا۔ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ایک بار پھر ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جیف بیزوس کے موجودہ اثاثہ جات کی مالیت 200 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جب کہ مسک کی مالیت گھٹ کر 198 بلین امریکی ڈالر تک ہی رہ گئی ہے۔

Published: undefined

منگل کے روز شائع ہونے والے انڈیکس سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے برس ٹیسلا کے سی ای او کو تقریباً 31 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا، جب کہ ایمیزون کے بانی کو اسی دوران 23 بلین ڈالر کا فائدہ ہوا۔ جنوری سن 2021 میں ایلون مسک 195 ارب امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔

Published: undefined

دو برس بعد مئی سن 2023 میں مسک لگژری برانڈ لوئس ووٹن کی پیرنٹ کمپنی ایل وی ایم ایچ کے چیف ایگزیکٹو تاجر برنارڈ ارنولٹ کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔ وا ضح رہے کہ ارنالٹ نے دسمبر 2022 میں مسک کو اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا تھا، جب مسک کی ٹیسلا کمپنی کی قدر میں زبردست کمی دیکھی گئی تھی۔

Published: undefined

امیزون کے حصص کی قیمت میں اس برس 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ ٹیسلا کی قیمت میں 24 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں ایمیزون کے 8.5 بلین ڈالر کی مالیت کے حصص فروخت کرنے کے باوجود، بیزوس 9.56 فیصد حصص کے ساتھ ای کامرس کمپنی میں سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔

Published: undefined

دنیا کے دیگر امیر افراد

بلومبرگ بلینیئرز کی تازہ ترین انڈیکس کے مطابق ارنالٹ اب 197 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 179 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 150 بلین امریکی ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران بھارت میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی بالترتیب 11 ویں اور 12 ویں نمبر پر ہیں۔ فی الوقت امبانی کی کل دولت 115 بلین امریکی ڈالر ہے، جبکہ اڈانی کی 104 بلین امریکی ڈالر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined