ثقافت

جیل جانے کے خطرے سے دوچار ایرانی گلوکار نے گریمی جیت لیا

امریکی گلوکارہ بیونسے نے اب تک ریکارڈ 32 گریمی ایوارڈز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ وایولا ڈیوس ایسی چند گلوکاروں میں شامل ہو گئی ہیں جنہوں فنوں لطیفہ کے تمام بڑے ایوارڈزجیتے ہیں۔

جیل جانے کے خطرے سے دوچار ایرانی گلوکار نے گریمی جیت لیا
جیل جانے کے خطرے سے دوچار ایرانی گلوکار نے گریمی جیت لیا 

ایرانی گلوکار شیروِن حاجی پور اس وقت دنگ رہ گئے جب اتوار پانچ فروری کو امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن نے اعلان کیا کہ سماجی تبدیلی کے موضوع پر حاجی پور کے نئے نغمے 'برائے‘ پر انہوں گریمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

Published: undefined

آن لائن جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں حاجی پور کو ایک قدرے اندھیرے کمرے میں یہ اعلان سننے کے بعد اپنے آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

25 سالہ شیرون حاجی زادہ کا نغمہ ان کے انسٹاگرام پر جاری کیا گیا تھا جو فوراﹰ ہی وائرل ہو گیا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے کئی دنوں تک حراست میں رکھا گیا اور اکتوبر میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی۔ ان پر حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کرنے، اور تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان الزامات کے تحت انہیں چھ برس تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

بیونسے کا سب سے زیادہ گریمی جیتنے کا ریکارڈ

امریکی پاپ سپر اسٹار بیونسے نے گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ اپنے پورے کیریئر میں 32 گریمی ایوارڈز جیت کر سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والی فنکارہ بن گئی ہیں۔

Published: undefined

اتوار کو لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی گریمی ایوارڈز کی 65 ویں تقریب میں بیونسے کو ان کے نغمے 'بریک مائی سول‘ پر بہترین ڈانس الیکٹرانک میوزک ریکارڈنگ، 'پلاسٹک آف دا صوفہ‘ پر بیسٹ ٹریڈیشنل آر اینڈ بی پرفارمنس اور ان کے نغمے 'کف اِٹ‘ کو بہترین آر اینڈ بی سانگ کے ایوارڈز دیے گئے۔

Published: undefined

اس سے قبل سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ ہنگری-برطانوی موسیقار جارج شالٹی کے پاس تھا جنہوں نے 1997ء کے بعد سے اپنے فنی سفر میں 31 گریمی ایوارڈز حاصل کر رکھے ہیں۔ بیونسے پہلے ہی سب سے زیادہ گریمی جیتنے والی فنکارہ کا اعزاز رکھتی ہیں۔

Published: undefined

وایولا ڈیوس تمام اہم ایوارڈز جتنے والی فنکارہ

امریکی شہر لاس اینجلس میں اتوار کی شب منعقد ہونے والی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں ایک اور بڑی کامیابی اداکارہ اور پروڈیوسر وایولا ڈیوس کے حصے میں آئی جو 'ای جی او ٹی‘ حاصل کرنے والی تازہ ترین اسٹار بن گئی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ ان چند گنے چکے فنکاروں میں شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے فنکاروں کو دیے جانے والے تمام چار بڑے ایوارڈز یعنی ایمی، گریمی، آسکر اور ٹونی جیتے ہیں۔

Published: undefined

وایولا ڈیوس نے یہ درجہ بہترین صوتی کتاب 'فائنڈنگ می‘ پر گریمی ایوارڈ جیت کر حاصل کیا۔ ڈیوس ایسی تیسری سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے 'ای جی اور ٹی‘ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 18 ایسے افراد ہیں جنہیں یہ اعزاز ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined